حکومت اسلامی مالیاتی نظام کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، اسحاق ڈار

منگل 11 مارچ 2014 08:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے اسلامی مالیاتی نظام کی بالادستی اور اس کی افادیت پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیارپورٹ کے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام اسلامی مالیاتی نظام سے متعلق دوسرے عالمی فورم کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کر تے ہوئے کیا وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے بینکاری نظام نے اسلامی اقتصادی نظام کی رو سے مالی طریقہ کار وضع کرنے کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام مالیاتی نظام کا دس فیصد سے زائد ہو چکا ہے۔اور اس کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :