آج حکومت کی باری ہے ،’اپوزیشن کے سارے کٹھے چٹھے کھول دیاں گے‘سینیٹر مشاہد اللہ

منگل 11 مارچ 2014 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء)مسلم لیگ(ن) کے وزیر اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا آج حکومت کی باری ہے اور ”اپوزیشن کے سارے کٹھے چٹھے کھول دیاں گے“یہ جو منشا تھا یہ زرداری کا دست راست تھا اور پرویز مشرف کا درپردہ تھا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد اللہ نے اپوزیشن کوآڑے ہاتھوں لیا اور پی آئی اے میں ہونے والی بھرتیوں ،تبادلوں اور پرموشن پر تقریر کرتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے اور کہا کہ اس ملک میں کوئی ضابطہ اخلاق نہیں ہے،میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں،تبادلے اور پرموشن کی گئی ہے،منشاء زرداری اور مشرف کا دوست تھا،اس سے بجلی کیوں خریدی گئی،ایوان صدر میں وہ کیا کرتا تھا،اب آپ حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو ہم بھی آپے سے باہر کو ہر بات کریں گے۔