سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر،برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنا منٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی

منگل 11 مارچ 2014 08:21

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11مارچ۔2014ء) سوئزر لینڈ کے راجر فیڈرر،برطانیہ کے اینڈی مرے اور اسپین کے رافیل نڈال نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنا منٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔کیلیفورنیا میں جاری انڈین ویلز ٹینس ایونٹ کے مینز سنگلزمقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے فرانسیسی حریف پال ہینری کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

(جاری ہے)

انکی فتح کا اسکور 6-2 اور 7-6 رہا۔ دوسرے سنگلزمیچ میں برطانوی اسٹار اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کیلوکس رسول کو شکست دی۔ اینڈی مرے کو ایک گھنٹہ پینتا لیس منٹ کے مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 6-2 سے کامیابی حاصل ہوئی۔دوسری جانب ٹور نا منٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے چیک ری پبلک کے راڈک اسٹپنک کو شکست دی نڈال کی فتح کا اسکور 2-6، 6-4،اور 7-5 رہا۔دوسرے راؤنڈ میں اسٹانسلاس واورنکا نے کروشیا کے ٹینس کھلاڑی کو شکست دیکر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :