بلدیاتی انتخابات نہ کرانا بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے ، چوہدری شجاعت حسین ، عدالت میں بیان دونگا مشرف کے ایمرجنسی لگانے کے حق میں تھا ، مشرف کے مقدمہ کو غداری نہیں آئین شکنی کہا جائے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 12 مارچ 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے ، عدالت میں بیان دونگا کہ مشرف کے ایمرجنسی لگانے کے حق میں تھا ۔

(جاری ہے)

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مشرف کیخلاف مقدمہ کوغداری نہیں آئین شکنی کہا جائے غداری کا لفظ استعمال نہ کیا جائے اگر ایسا ہے تو پھر بلدیاتی انتخابات نہ کرانا بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے جب ایمرجنسی لگائی تو اس وقت ملک کے حالات خراب تھے اور میں ایمرجنسی لگانے کے حق میں تھا اور عدالت میں بھی یہ بیان دونگا کہ میں آئینی ایمرجنسی کے حق میں تھا ۔