سعودی عرب کا سندھ میں قحط زدہ علاقے تھر پارکر میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا علان ،فوری طور پرمتاثرین کی امداد کے لئے 23ٹن غذائی سامان روانہ

بدھ 12 مارچ 2014 08:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)سعودی عرب نے سندھ میں قحط زدہ علاقے تھر پارکر میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا علان کرتے ہوئے فوری طور پرمتاثرین کی امداد کے لئے 23ٹن غذائی سامان روانہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سعودی سفارتخانے سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی سفارتخانے نے میڈیا پر سندھ کے قحط زدہ علاقے کی خبروں کا بغور مطالعہ کیا ہے اور اس بات کا اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب بھی متاثرین کی مدد کے لئے امداد کرے گا اور اپنی امدادی کاروائیوں کا اغاز 23ٹن غذائی اجناس متاثرین کے لئے روانہ کر کے لیا ہے۔تاکہ متاثرین کی بہتر انداز میں امداد کی جا سکے

متعلقہ عنوان :