وزیراعظم نواز شریف سے سائر ہ افضل تارڑ کی ملاقات ،وزیر مملکت نے وزیراعظم کو پولیو کی خدمات سرانجام دینے کے دوران پیش آنے والے خدشات سے آگاہ کیا ، حکومت ملک میں پولیو جیسے موضی مرض سے چھٹکارا پانے کیلئے پرعزم ہے ، ٹاسک فورس پولیو خاتمے کے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور پولیو کے حوالے سے ناقص کارکردگی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف

بدھ 12 مارچ 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کو قومی صحت کیلئے ضروری قرار دیا ہے ا ور حکومت مکمل پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی ٹاسک فورس نے وزارت مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ کی قیادت میں ملاقات کی اور وزیراعظم کو پولیو کی خدمات سرانجام دینے کے دوران خدشات سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں پولیو جیسے موضی مرض سے چھٹکارا پانے کیلئے پرعزم ہے اس لئے حکومت نے پولیو کے خاتمے کو قومی صحت کیلئے لازم قرار دیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی مسافروں کا پولیو وائرس کامنتقلی کے امکانات کے پیش نظر پابندی پر تشویش ہے ۔

وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ہدایت کی ہے کہ ٹاسک فورس پولیو خاتمے کے ایکشن پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور پولیو کے حوالے سے ناقص کارکردگی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔