لاہور،شیشہ پینے والے تین سال جیل میں رہیں گے ، سخت قانون آگیا

بدھ 12 مارچ 2014 08:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء)ماڈرن اندازمیں شیشہ نوشی سے نشہ کرنے والوں کو قید کرنے اور شیشے پر پابندی لگانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں مسدوداہ قانون پیش کردیا گیا ہے جس میں شیشہ پینا ، پلانا ، تیار اور درآمد کرناجرم قراردیکر اس کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے تین سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے اور اسے ناقابلِ ضمانت قراردینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

یہ مسودہ قانون منگل کی شام حکومتی رکن چودھری شہباز احمد نے پیش کیا جو سپیکر رانا محمد اقبال نے متعلقہ سٹیندنگ کمیٹی کے سپردکردیا۔ آزاد رکن احسن فتیانہ نے اس بل پر اعتراض اتھایا تو سپیکر نے اسے بعد ازوقت قراردیدیا جبکہ وزیر قانون نے تجویز پیش کی جس کسی رکن نے کوئی اعتراض اٹھانا ہے یا کسی قسم کی ترمیم تجویز کرنی ہے تو و ہ سٹینڈنگ کمیٹی میں پیش کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بل کے اغراض و مقاصدمیں بتایا گیا ہے کہ صوبے کے مختلف حصوں میں جا بجا شیشہ کیفے کھلے ہوئے ہیں جہاں ہر عمر کے لوگ اور خاص طور پر نوجون نسل جس میں لڑکیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، منشیات استعمال کررہے ہیں اور رحجان بڑھ رہا ہے۔ شیشہ کیفے منشیات کے استعمال کیلئے کمروں کی سی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ اس سے ہماری نئی نسل منشیات کی عادی بن رہی ہے ، اس نسل کونشے کے اس سنگین خطرے سے بچانے کیلئے شیشہ نوشی کا تدارک ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :