ایف آئی اے نے سابق قائم مقا م چیئرمین پیمرا کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ، اپنے دور میں غیر قانونی بھرتیاں ، مختلف بے ضابطگیوں کا الزام ، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 12 مارچ 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) پیمرا میں سابق دور میں قوائد و ضوابط سے ہٹ کر بھرتیوں کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے سابق قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر پیمر عبدالجبار اور ان کے تین دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر عبدالجبار کو انکوائری کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق قائم مقام چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار اور ان کے دیگر تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابقہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کو سابق دور حکومت کے دوران قوائد و ضوابط سے ہٹ کر اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے پیمرا میں غیر قانونی بھرتیوں پر گرفتار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے گرفتاری سے قبل اس ضمن میں انکوائری بھی کی گئی تھی جس میں الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں اور دیگر تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو آج سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :