ڈی آئی خان میں پولیو ٹیم پرفائرنگ ‘2 پولیس اہلکار جاں بحق‘ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 12 مارچ 2014 08:02

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گنڈی عمر خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے گنڈی عمر خان میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم مسلح افرادنے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار ادریس اور الیاس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے دونوں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :