انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ،سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، سوئس کھلاڑی نے7-6 اور 7-6 کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹی

بدھ 12 مارچ 2014 07:57

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12مارچ۔2014ء) سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے روس کے دمتری ترسنوو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سوئس کھلاڑی نے7-6 اور 7-6 کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹی۔ برطانیہ کے اینڈی مرے کو پری کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ ومبلڈن چیمپیئن مرے نے تیسرے راؤنڈ جمہوریہ چیک کے جری ویسلے کوتین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد مات دی۔ مرے کی کامیابی کا اسکور 6-7، 6-4 اور6-4 رہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :