نیویارک: عمارت میں دھماکا،دوافرد ہلاک اور8 1 زخمی ،دھماکے سے پانچ منزلہ عمارت منہدم ، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا

جمعرات 13 مارچ 2014 08:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء) امریکہ کے شہر نیویارک میں دھماکوں کے بعد ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے نتیجے میں دوافرد ہلاک اور8 1 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق حادثہ نیویارک کے علاقے بالائی مین ہٹن میں بدھ کی صبح نو بجے پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جب کہ نزدیک واقع کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکے قدرتی گیس کے اخراج کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔'سی این این' کے مطابق نیویارک پولیس نے عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے میں لگ بھگ 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکام نے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے اور حادثے کی جگہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :