بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش اور بھارت میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات ، دوسرا بنگلا دیش جب کہ آخری مرحلہ بھارت میں ہو گا، وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی بھارت میں آئی پی ایل کے میچز کرانے سے متعلق فیصلہ کیا، رنجیب بسوال

جمعرات 13 مارچ 2014 08:10

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات، بنگلا دیش اور بھارت میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ 16 اپریل سے یکم جون تک ہونے والے آئی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن مشترکہ طور پر یو اے ای، بنگلا دیش اور بھارت میں کرایا جائے گا، ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ متحدہ عرب امارات ، دوسرا بنگلا دیش جب کہ آخری مرحلہ بھارت میں ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی وزارت داخلہ نے آئی پی ایل حکام کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے باعث سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا جب کہ 2 روز قبل آئی پی ایل گورننگ کونسل کیچیر مین اور بی سی سی آئی کے رکن رنجیب بسوال کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی بھارت میں آئی پی ایل کے میچز کرانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا تاہم ہماری پوری کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ میچز بھارت میں ہی کرائیں جائیں کیو نکہ یہ ہمارے ملک کی پریمیئر لیگ ہے۔