چیمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ،بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

جمعرات 13 مارچ 2014 08:10

میونح(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13مارچ۔ 2014ء)چمپئنز لیگ فٹبال سے آرسنل کی چھٹی ہو گئی ،بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایڈ میڈرڈ بھی اے سی میلان کو شکست دیکر فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔ چیمپیئزلیگ کے پری کوارٹر فائنل میں بائرن میونخ اور آرسنل کے درمیان سکینڈ لیگ میں زبردست مقابلہ ہوا ،پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی،55ویں منٹ میں بائرن نے برتری حاصل کی ،لیکن دو منٹ بعد ہی آرسنل نے مقابلہ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

میچ ایک ایک سے برابری پر ختم ہوا ،لیکن بائرن نے ایگری گیٹ پر تین ایک کی برتری کیساتھ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ایک اور پری کوارٹر فائنل میں میڈرڈ اٹیلکو نے اے سی میلان کو آؤٹ کلاس کیا۔ سکینڈ لیگ کے تیسرے ہی منٹ میں کوسٹاڈیگونے میڈرڈ کو برتری دلائی ،جسے میلان کے کاکا نے 27منٹ میں برابر کر دیا،لیکن اس کے بعد میڈرڈ کی ٹیم چھا گئی اورمزید تین گول کر کے میچ چار ایک سے جیت کر ایگری گیٹ پر پانچ ایک کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

متعلقہ عنوان :