جان کیری 16 مارچ سے پہلے روس جائیں گے،روسی قیادت کے ساتھ یوکرین تنازعے پر مذاکرات کرینگے

جمعہ 14 مارچ 2014 07:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے یوکرین میں 16 مارچ کو ہونے والے ریفرنڈم سے پہلے ملاقات کریں گے۔ جان کیری نے امریکی قانون سازوں کو بتایا ہے کہ وہ جمعرات کی رات پہلے مرحلے پر لندن کیلیے روانہ ہوں گے اور بعد ازاں وہاں سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کیلیے جائیں گے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق اس متوقع ملاقات کے حوالے سے جان کیری نے کہا کہ ہم روسی وزیر خارجہ کو متعین آپشنز دیں گے ، ہمیں امید ہے کہ عالمی امیدیں پوری ہوں گی اور ہم یوکرین کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کو بہتر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔اس سے پہلے امریکی اور روسی سفارت کاروں کے درمیان پچھلے ہفتے کے دوران روم اور پیرس میں کئی بار سفارتی نوعیت کی مڈبھیڑ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تین سخت موقف کی حامل فون کالز کا بھی اعلی سطح پر تبادلہ ہو چکا ہے۔روس کے ہزاروں فوجی کریمیا میں داخل ہوچکے ہیں، جبکہ یوکرینی جزیرہ نما 16 مارچ کو امکانی ریفرنڈم کی تیاری میں ہے۔ تا کہ روس کے ساتھ ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ عوامی رائے کے مطابق ہو سکے۔ روسی صدر ولادی میر پیوتن نے یوکرائین کی صورت حال پر تاتار کمیونٹی کے رہنما کے ساتھ فون پر رابطہ کیا ہے جان کیری نے امریکی قانون سازوں سے یہ بات چیت یوکرینی وزیر اعظم کا امریکا میں خیر مقدم کرنے سے محض کچھ دیر پہلے کی ہے۔

جان کیری نے اسی ہفتے ماسکو صدر پیوتن سے ملاقات کی دعوت مسترد کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک روس کی طرف سے یوکرین کی نئی قیادت کے ساتھ بات چیت کی تیاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔جان کیری نے کہا ہو سکتا یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے کہ ماسکو تنہا ہو جائے، لیکن اگر روس مسئلے کے حل کیلیے درست سمت پر نہیں آتا تو ہم وہی کریں گے جو ہمیں کرنا ہے۔''

متعلقہ عنوان :