خواتین جسمانی طور پرلڑاکا طیارے اڑانے کیلئے موزوں نہیں،سربراہ بھارتی فضائیہ،فطرتی طور پرخواتین کئی گھٹوں تک لڑاکا طیاروں کی پرواز کے دورا ن کئی مسا ئل سے دو چا ر ہو سکتی ہیں ،ایئر چیف مارشل اروپ راہا

جمعہ 14 مارچ 2014 07:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے کہا کہ خواتین جسمانی طور پر لڑاکا طیاروں کی پرواز کے لئے موزوں نہیں ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جسمانی طور پر اس کام کے لئے مناسب نہیں ہیں اور لڑاکا طیاروں کی پرواز کرتے ہوئے انہیں مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور چین کی افواج نے خواتین کو لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت دی ہے مگر بھارتی فضائیہ نے خواتین کو لڑاکا طیارے اڑانے کی اجازت نہیں دی، اس پر بھارتی فضائیہ کے چیف نے کہا کہ جہاں تک لڑاکا طیاروں کی پرواز کا تعلق ہے تو یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہے ،فطرتی طور پرخواتین کئی گھٹوں تک لڑاکا طیاروں کی پرواز کے لئے جسمانی طور پر موزوں نہیں ،خاص کر اس وقت جب وہ حاملہ ہوتی ہیں یا دیگر صحت کے مسائل سے دوچار ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اروپ نے مزید کہا کہ فورس کے دیگر محکموں میں خواتین کام کرر ہی ہیں اور بہترین خدمات انجام دے رہی ہیں۔فضائی حادثوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار سا ل میں ایسے حادثات میں کافی کمی آئی ہے۔تیجاس لڑاکا طیارے فضائیہ میں شامل کرنے پر انہوں نے کہا کہ ان کی حتمی کلیئرنس ابھی ہونا باقی ہے۔ فضائیہ میں افرادی قوت کی کمی کی رپورٹوں کی انہوں نے تردید کی۔

متعلقہ عنوان :