جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائی کورٹ کے جج مظہر عالم میاں خیل کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش

جمعہ 14 مارچ 2014 07:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے جج مظہر عالم میاں خیل کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے جبکہ جسٹس ریاض کو وفاقی شرعی عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی اور وفاقی شرعی عدالت کے جج جسٹس احمد فاروق شیخ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ موخر کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں جمعرات کے روز ہونے والے جوڈیشل کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ا جلاس میں اتفاق رائے سے پشاور ہائی کورٹ کے لیے مظہر عالم میانخیل کو نیا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی گئی کیونکہ موجودہ چیف جسٹس سات اپریل کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائینگے جبکہ مذکورہ بالا دو ججز کے معاملات موخر کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :