ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے تمام کھلاڑی محنت کررہے ہیں، شاہد خان آفریدی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمزوری فیلڈنگ ہے ، جس پر قابو پانا ہوگا ،ٹی 20میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں،میڈیکل چیک اپ کے لیے لاہور آئے ہیں اور 3سے 4روز میں ٹریننگ شروع کر دونگا ، تھر پارکر کے لوگوں کو ہماری ضرورت ہے ورلڈ کپ کے بعد وہاں بھی جاؤنگا ، آل راؤنڈر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 مارچ 2014 07:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمزوری فیلڈنگ ہے ، جس پر قابو پانا ہوگا ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے تمام کھلاڑی محنت کررہے ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لاہور آئے ہیں اور 3سے 4روز میں ٹریننگ شروع کردینگے ۔

انہوں نے کہاکہ ٹی 20میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں پاکستانی ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری فیلڈنگ ہے جسے دورکرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ ٹی 20 کے لیے تمام کھلاڑی محنت کررہے ہیں شعیب ملک اور کامران اکمل دونوں اچھے کھلاڑی ہیں ان کے آنے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تین سے چار سیریز ہارنا اہم بات ہے ۔ دھونی کو اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں بھارت سے ہمارا میچ بہت اہم ہے ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کے لوگوں کو ہماری ضرورت ہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد تھرپارکر بھی جاؤنگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نان ایشوز پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور دوسرے آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی گیم پر فوکس کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :