پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، پاکستانیوں نے ہمیں جو پیار اور عزت دی کبھی بھلا نہیں سکیں گے ‘انڈین کبڈی ٹیم منیجر

جمعہ 14 مارچ 2014 07:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مارچ۔2014ء)انڈیا کبڈی ٹیم کے مینجرشمیر سنگھ چیرانہ اور منجیت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ہمیں یہاں آ کر بالکل بھی احساس نہیں ہوا کہ ہم انڈیا سے باہر ہیں پاکستانیوں نے ہمیں جو پیار اور عزت دی ہے ہم اسے کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے، ہمارے کھلاڑی یہاں آکر کھیلنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور یہاں کے کھلاڑیوں کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں، ہم امن کی پیغام لے کر آئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کی جانب سے انڈیا کی کبڈی ٹیم کے اعزاز میں دیئے اعشائیہ موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرسیکرٹری پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن طیب گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی کبڈی ٹیموں کے مابین ہونے والے یہ مقابلے عوام کو بہترین تفریح بہم پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں گے اور سپورٹ مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں گئے کھیلیں کسی بھی ملک کے بہترین سفیر ہوتے ہیں لہٰذا کھلاڑیوں کو سپورٹ مین سپرٹ دکھانی چاہئے اور اپنے رویے سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہئے۔صنعتکاروں کے نمائندہ ا نجینئر سہیل بن رشید نے کہا کہ پاکستان قوم آپ سے پیار کرتی ہے اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ آپ لوگ بھی ہمیں پیار کا جواب پیار میں دیں۔ سہیل بن رشید نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ آپ جتنے دن ہمارے مہمان ہے ہم اپنی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :