حکومت کی طا لبان سے مذاکرات کے لیے بیورو کریٹس کی کمیٹی نے ہم سب کو الجھا دیا ہے ،خورشید شاہ ، اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس کمیٹی کا دائرہ اختیار کیا ہو گا اوراس بات کی تفریق کون کرے گا کہ کون سے طا لبان مذکرات کرناچاہتے ہیں اور کون نہیں، مشرف کو کٹہرے میں نہ لا نا سیاستدانوں کی نہیں حکو مت کی نا کامی ہے، دعا ہے امن کے لیے نواز شریف جو کر رہے ہیں وہ اس میں کا میاب ہوں،سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:28

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے طا لبان سے مذکرات کے لیے بنائی گئی بیورو کریٹس کی کمیٹی نے ہم سب کو الجھا دیا ہے کیونکہ پہلے صحا فیوں اور اب بیو رو کریٹس کی کمیٹی تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اس کمیٹی کا دائرہ اختیار کیا ہو گا اوراس بات کی تفریق کون کرے گا کہ کون سے طا لبان مذکرات کرناچاہتے ہیں اور کون نہیں سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو کٹہرے میں نہ لا نا سیاستدانوں کی نہیں حکو مت کی نا کامی ہے اور اس سے بڑا ظلم کیا ہو گا کہ جس پر غداری کا مقدمہ چل رہا ہے اس کو اتنا پروٹوکول دیا جا رہا ہے مگر منتخب وزرائے اعظم عدالت میں پیش ہو تے ہیں تو صرف ان کے ان کی پا رٹی کے کارکنان ہو تے ہیں خو رشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات خوش آئند ہے اور عمران خان کی پا رٹی کیو نکہ اس وقت کے پی کے میں اقتدار میں ہے اس لیے ان سے مذاکرات کے حوا لے سے بات چیت اچھی بات ہے تاہم میں طا لبان سے مذکرات کے حوا لے سے وزیر اعظم سے خود ملاقات نہیں کروں گا اگر انہوں نے با ت کی تو اپنی پا رٹی کے مشورے سے ضرور بات کروں گامیری دعا ہے کہ امن کے لیے نواز شریف جو کر رہے ہیں وہ اس میں کا میاب ہوں کیونکہ ہم امن چا ہتے ہیں چا ہے وہ مذکرات سے ہو یا کسی اور ذریعے سے ان کا کہنا تھا کہ روپے اور ڈا لر کو ایک دم استحکام پر لا نے کے مذاق سے معیشت کودھچکا لگ سکتا ہے میں تو ہی سوالات اٹھا رہا ہوں کہ وزیر اعظم کو سعودی عرب نے اگر 1.5ارب ڈالر دیئے ہیں جن کو شامل کر کے ڈا لر کی قیمت کو ایک دم ایک سو آٹھ روپے سے لا کر ستا نوے رو پے پر کھڑا کیا گیا ہے اس با رے میں حکو مت وضا حت کر ے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں جو اٹھتا ہے وہ سیاستدانوں کو برا بھلا کہتا ہے مگر ایک شخص نے جس آئین کو تو ڑااسے کیوں بچا یا جا رہاہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت وعدے پو رے کر نے کے لیے غیر ضروری تبدیلیاں لا نے سے گر یز کر ے اور اس حوا لے سے جلد بازی کا مظاہرہ نہ کر ے انہوں نے کہا کہ تھر کا مسئلہ ہو تا رہتا ہے تاہم اس بار کچھ گڑ بڑ ہو ئی ہے تاہم مسئلہ ہو جا نے کے بعد حکو مت سندھ نے جا نفشانی سے کام لیا ہے قائم علی شا ہ بہت محنت کر رہے ہیں مخدوم صا حب پا رٹی کے صدر ہیں ان کی اہمیت ہے صو با ئی حکومت کو دیکھنا چا ہیئے کہ اس کا قصوار کون ہے کیونکہ میری جہاں تک معلومات ہے ریلیف منسٹر نے حکو مت کو تین چار خط لکھے تھے قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے اس مو قع پرمطالبہ کیا کہ ملک کو توا نا ئی کے معاملے پر چار سو ارب رو پے کا نقصان پہنچا نے والے سابق چیف جسٹس کو کٹہرے میں لا یا جا ئے کیو نکہ ان کی جا نب سے ختم کیے گئے معاہد ے کی وجہ سے اربوں ڈا لر ز کا نقصان اٹھا نا پڑ رہا ہے �

(جاری ہے)