ڈاکٹر عمران فاروق قتل، ملزمان کے نیٹ ورک کا پتہ چل گیا،آ ئندہ چند روز میں اہم گرفتاریاں متوقع، بر طانیہ کی قومی سلامتی کا ادارہ اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ بھی تحقیقاتی عمل میں شریک

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ٹھوس شواہد مل گئے۔آ ئندہ چند روز میں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے قتل کیس کے ملزمان کے نیٹ ورک کا پتہ چلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران فاروق کے قتل میں معاونت کرنے والے اہم ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی مل گئے ہیں جس کے بعد برطانیہ کی قومی سلامتی کے ادارے اور انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ بھی تحقیقاتی عمل میں شریک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملنے والے ٹھوس شواہد پراسیکیوشن سروس کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ملزمان کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ اگلے چار روز میں اہم گرفتاریاں ہوں گی۔ برطانوی حکومت کے حکام کو روزانہ کی بنیادوں پر بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :