پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکرسے ملاقات ، پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال، پاکستانی حکام کا پیغام بھی پہنچایا، پاک امریکہ شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے‘ امر یکی سپیکر

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کے سپیکر جان بوہنر سے ملاقات کی اورانہیں پاکستانی حکام کا پیغام پہنچایا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری اعلامیے کے مطابق کپیٹل ہل میں ہونے والی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

جلیل عباس جیلانی نے جان بوہنر کو پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل اور دوطرفہ تعلقات کے مثبت پہلووں پر بریفنگ دی۔انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی حمایت پرامریکی کانگریس کا شکریہ بھی ادا کیا۔جان بوہنر نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لئے پاک امریکا شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پا کستا ن امر یکہ کا اہم اتحا دی ہے ، ہم پا کستا ن میں جمہو ری عمل کی حما ئیت کرتے ہیں اور اسکے ساتھ ہر ممکن تعا ون جا ری رکھیں گئے۔

متعلقہ عنوان :