حکومت بیرون ممالک سے ملنے والے ڈالرز کے حقائق قوم کو بتائے ، اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کو تیار ہوں، شیخ رشید احمد ، حکومت کے لیے شیخ رشید ایک خطرہ کی علامت بن چکاہے، قوم کے مسائل میرے مستعفی ہونے سے حل ہوتے ہیں تو اسمبلی کے اجلاس سے پہلے مستعفی ہو جاؤں گا۔ پرویز مشرف کا کیس 12 اکتوبرسے شروع کیاجائے ،آرٹیکل 6 کے لیے حاضر ہوں، حکومت اور طالبان مذاکرت کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے، مسلم لیگ ن کی حکومت انڈیا نواز پالیسان بنا رہی ہے، پریس کانفرس سے خطاب

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )عوامی لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہوں، حکومت بیرون ممالک سے ملنے والے ڈالروں کے حقائق قوم کو بتائے ،حکومت کے لیے شیخ رشید ایک خطرہ کی علامت بن چکاہے ۔ قوم کے مسائل میرے مستعفی ہونے سے حل ہوتے ہیں تو اسمبلی کے اجلاس سے پہلے مستعفی ہو جاؤں گا۔

پرویز مشرف کا کیس 12 اکتوبرسے شروع کیاجائے ،آرٹیکل 6 کے لیے حاضر ہوں، حکومت اور طالبان مذاکرت کامیاب ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت انڈیا نواز پالیسان بنا رہی ہے ۔ جمعہ کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ دنوں سے میرے خلاف میڈیا میں مسلم لیگ ن کے وزراء سازش چلا رہے ہیں کہ میں مستعفی ہوجاؤں۔

(جاری ہے)

میں وفاقی حکومت کے لیے ایک خطرہ کی علامت بن چکاہوں ۔ پارلیمنٹ کے اندر عام آدمی کے حقوق کی ترجمانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں ۔ وزیرخزانہ اور حکومت قوم کو حقائق بتائے کہ ڈیڑھ بیلین ڈالر بیروں ملک سے کس مقصد کے لیے ملے ہیں ۔ انہوں نے کہا اسمبلی بانجھ ہو چکی ہے وزراء اور حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عوام کو پڑولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء پر ریلیف کا اعلان کرے۔ حکومت نے ڈالر کم کرکے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ میاں منشاء گروپ کو فائد ہ پہنچایا ہے۔ ڈالر کم ہونے میں کن کن کمپنیوں نے ڈالر سے فائد ہ اٹھا یا ہے قوم کو معلوم ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا تخت لاہور میں گینزبک کے ورلڈ ریکارڈ بنائے جارہے اور مائیں اپنے پیاروں کو بیچنے پر مجبور ہو چکی ہیں ۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت نے سابقہ جلاوطنی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ وزیراعظم کے مشیر مسلم لیگ کی قیادت کو غلط مشورے دے کر حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا سند ھ حکومت فیسٹیول پر لاکھوں خرچ کر رہی ہے لیکن تھر کے عوام صومالیہ کے لوگوں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاحکومتوں نے عوام کے مسائل کو فائلوں میں بند کردیا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت طالبان سے مذاکرت کامیاب بنانے کے لیے قوم کو اعتماد میں لے ۔