دو روزہ مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے،انڈیکس27100پوائنٹ کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ، مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک با ر پھرساڑھے65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) دو روزہ مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کے باعث انڈیکس27100پوائنٹ کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک با ر پھرساڑھے65کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔امن و امان کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ کراچی پر سرمایہ کار مارکیٹ میں متحرک دکھائی دےئے جبکہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں محدود پیمانے پر دلچسپی لی،حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا اختتام تیزی پر ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27199پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس اس سطح کو برقرار تو نہ رکھ سکا لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس41.35پوائنٹ کے اضافے سے 27124.47پوائنٹ پربند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 17.11پوائنٹس اضافے سے 19579.43پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس195.82پوائنٹس اضافے سے45588.55 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس61.68پوائنٹس اضافے سے 20195.28پوائنٹس پر بند ہوا ۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 15ارب26کروڑ37لاکھ سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کرر65کھرب51ارب 96کروڑ92لاکھ 97ہزار555روپے ہوگیا ۔ جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں26کروڑ71لاکھ 47ہزار 830شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں1کروڑ71لاکھ 25 ہزار630شیئرز زیادہ ہیں ۔ جمعہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر371 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے197کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ156کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ18کے حصص میں استحکام رہا۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت133.71روپے اضافے سے4500.00روپے، آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت51.00روپے اضافے1076.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے 8750.00روپے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت30.20روپے کمی سے719.80روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ83لاکھ 91ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 52پیسے کمی سے 10.63روپے اورٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں 3کروڑ24لاکھ 9ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 4پیسے اضافے سے15.06روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :