پوپ کو امریکی کانگریس سے خطاب کی دعوت

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:20

ویٹیکن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بوئہنر نے پوپ فرانس کو امریکی کانگریس کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاپائے روم متوقع طور پر اگلے سال امریکا کا دورہ کریں گے۔ ان کو ارکان کانگریس سے اسی دورے کے دوران خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے آج تک کسی بھی پوپ نے خطاب نہیں کیا۔ کل جمعرات کے روز دنیا بھر کے کیتھولک مسیحی باشندوں کے مذہبی رہنما کے طور پر پوپ فرانسس کے انتخاب کی پہلی سالگرہ تھی۔