امریکا میں کھلونا گاڑی چلانے پر چالان کردیا گیا

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:21

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) قانون کے سامنے چھوٹے بڑے سب برابر ہیں، یہ بات فلوریڈا کے پولیس اہلکار پر صادق آتی ہے، جس نے کھلونا گاڑی تیز چلانے پر ننھنی بچی کا بھی چالان کردیا۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کی دو سالہ میشا کو اپنے گھر کے باہر گاڑی چلانا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب اہلکار نے اسے نہ صرف تیز رفتاری پر روکنے کی ہدایت کی بلکہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ہاتھ میں چار ڈالر کا ٹکٹ بھی تھما دیا۔ پولیس کے مطابق چالان کرنے پر مشا کی خوشی نے انکا دن یادگار بنادیا۔