اسلام آباد ہائی کورٹ،سیز فائر کیخلاف دائر درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان کے خلاف حکومت پاکستان کو سیز فائر کرنے سے روکنے کے حوالے سے دائر درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کر دی‘جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بنچ نے شاہد اورکزئی کی جانب سے حکومت کو طالبان سے سیز فائر سے روکنے کی درخواست جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ ان اعتراضات کو دور کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی تو فاضل جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار اس معاملے میں براہ راست متاثر نہیں ہے انہوں نے درخواست گزار پر سوال کیا کہ آپ نے کس حیثیت سے عدالت میں درخواست دائر کی ہے؟عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست واپس کر دی۔

متعلقہ عنوان :