وزیراعظم نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے مشورہ مانگا تو ضرور دینگے،چوہدری شجاعت، بعض لوگ ڈالر کی قیمت سے ذاتی مفاد حاصل کرتے ہیں ، لاہور میں نرسوں پر تشدد کا حکم دینے والے کیخلاف پرچہ درج ہونا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء )مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مشورہ مانگا تو ضرور دینگے ۔ بعض لوگ ڈالر کی قیمت سے ذاتی مفاد حاصل کرتے ہیں ، لاہور میں نرسوں پر تشدد کا حکم دینے والے کیخلاف پرچہ درج ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تھر کی صورتحال کے بارے میں سندھ حکومت کو پہلے ہی پتہ ہونا چاہیے تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے مشرف کیس میں بغاوت کا لفظ استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ آئین سے انحراف بغاوت ہے تو بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر وزرائے کے خلاف بھی بغاوت کا مقدمہ درج ہوا ۔ سندھ اور پنجاب کے وزراء اعلی نے آئین کے تحت بلدیاتی الیکشن نہیں کرتے ہیں ۔