ورلڈ کپ ٹی 20 وارم اپ میچز ،بنگلہ دیش ، یو اے ای ،زمبابوے اور ہانگ کانگ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:10

چٹاکانگ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء ) ورلڈ کپ ٹی 20کے وارم اپ میچز میں بنگلہ دیش ، یو اے ای ، ازمبابوے اور ہانگ کانگ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے وارم اپ میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 7وکٹوں سے شکست دی ۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ افغان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے ۔

افغانستان کی طرف سے محمد شہزاد 22،نجیب ترکائی 29کریم صادق 16، شفیع اللہ 31اور کپتان محمد نبی نے 10رنز سکور کئے ۔زمبابوے کی طرف سے ولیمز ور موشاونگے نے دو ، د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔168رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 19.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ زمبابوے کی طرف سے مسکاڈیزا نے 93رنز کی شاندا ر ااننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا 27رنز بنا کر نمایاں رہے افغانستان کی طرف سے حمزہ خٹک شراپور زرداناور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے وار اپ میچ میں نیپال نے یو اے ای کو 6وکٹوں سے شکست دے دی یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا نیپال نے مقررہ 20اوورز میں 95رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ہیرکوئل 28اور کپتان ہادکا 27رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جواب میں یو اے ای نے مقررہ ہدف اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔یو اے ای کی طرف سے ایس پی پاٹیل 33اور شمیم انور30رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان خرم خان نے 15رنز بنائے ۔

تیسرے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو 44رنز سے ہرا دیا بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے شکیب الحسن 58اور کپتان مشفیق الرحمان 57رنز بنا کر نمایاں رہے جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 135رنز ہی بنا سکی ۔ آئرلینڈ کی طرف سے کپتان پورٹر فیلڈ 44رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مشفیق مرتضی اور شکیب الحسن نے دو د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ چوتھے وارم اپ میچ میں ہانگ کانگ نے نیدر لینڈ کو 27رنز سے شکست دے دی

متعلقہ عنوان :