راجرفیڈرر پانچویں مرتبہ انڈین ویلز اے ٹی پی ماسٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 15 مارچ 2014 07:11

انڈین ویلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مارچ۔2014ء)راجرفیڈرر نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 7-5,6-1سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ کر گزشتہ روز پانچویں انڈین ویلز اے ٹی پی ماسٹرز کا اعزاز حاصل کرنے کی امید برقرار رکھی ہے۔فیڈرر جو کہ ریکارڈ 17گرینڈ سلام اعزازات کا مالک ہے،دبئی میں 9ماہ میں اپنی پہلی ٹرافی حاصل کرنے کے بعد کیلیفورنیا پہنچا ہے۔

عالمی نمبرسات32سالہ سوئٹزرلینڈ کا یہ عظیم کھلاڑی 2004-05-06ء اور2012ء میں حاصل کئے جانے والے انڈین ویلز اعزازا میں اضافہ کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

اینڈرسن نے عالمی نمبر3آسٹریلین اوپن چیمپئن سٹینلاس واورنکا کوشکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچا ہے۔اس طرح اس نے 13میچوں کی کامیابی کے بعد 2014ء کی پہلی شکست سے ہمکنار کیا ہے،تاہم وہ فیڈرر کیخلاف بہت کم پیشرفت کرسکتا ہے جس نے افتتاحی سیٹ کی تیسری گیم میں سامنا کرنے والے واحد بریک پوائنٹ کو بچا لیا۔

فیڈرر کا مقابلہ اب یوکرائن کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف سے ہوگا،جو کینیڈا کے کھلاڑی میلوس رونک کو 6-3,6-4سے شکست دے کر کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔عالمی نمبر31ڈولگوپولوف نے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر1رافیل نڈال کو حیرت زدہ کردیا اور وہ پہلی مرتبہ اے ٹی پی ماسٹرز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا ہے۔