ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف ، اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت ملکی خدمت و دفاع کیلئے فوج کا خاصہ ہے ، شہداء اور نمازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،گوجرانوالہ گیریژن کے دورے کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب

اتوار 16 مارچ 2014 07:24

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مادر وطن کی خدمت کیلئے اعلی معیار کی تربیت ،پیشہ ورانہ مہارت اور عزم پاک فوج کا خاصہ اوراور اس کا دفاع فوج کا طرہ امتیاز ہے ، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہفتہ کے روز آرمی چیف نے گوجرانوالہ گیریژن کے دورے کے موقع پر ”مین آف سٹیل “کے نام سے آرمڈ ڈویژن کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، جبکہ ہم اپنے ہم شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض ادا کئے ہمیں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا ۔

آرمڈ فارمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آرمڈ فارمیشن نے نے وطن کے دفاع کے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمڈ کور کے پاس حالت جنگ کیلئے کئی ایک مایہ ناز یونٹس ہیں جو ماضی میں جنگوں میں کامیابی آپریشنز کی بدولت بہادری کے ایوارڈز اور اعزازات حاصل کئے ۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈافسران کی بڑی تعداد،آرمڈ ڈویژن ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ گیریژنز ن کے جونئیر کمشنڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی ۔قبل ازیں آرمی چیف کا ان کی آمد پر کمانڈرمنگلہ کور لفٹیننٹ جنرل طارق خان اور کمانڈر گوجرانوالہ کور جنرل سلیم نواز نے ان کا استقبال کیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :