عبدالرشید غازی قتل کیس‘جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بیانات قلم بند کر ا دیے ،عبدالرشید غازی کے ساتھ پرامن معاہدہ طے پاگیا تھا، وہ پانچ جولائی کو گرفتاری دینے پر آمادہ تھے،پرویزمشرف نے آپریشن کا حکم دیا‘، گواہان کے اہم انکشافات ،سانحہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے حوالے سے جماعت اسلامی کی فیکٹس فائنڈنگ کمیشن کی 200سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی جے آئی ٹی کو پیش
اتوار 16 مارچ 2014 07:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)پرویزمشرف کے خلاف علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں جماعت اسلامی کے پانچ مرکزی رہنماؤں نے اپنے بیانات جے آئی ٹی کو قلم بند کرا دیئے ہیں۔جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی،میاں محمد اسلم،سید بلال اور ڈاکٹر کوثر فردوس نے جے آئی ٹی کے رکن افتخار چٹھہ کو اپنے بیانات قلم بند کرائے ہیں۔
جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرید احمد پراچہ نے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”میں نے لال مسجد آپریشن رکوانے کی بھرپور کوششیں کیں،8جولائی 2007کو ہمیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ آج رات لال مسجد کے خلاف حتمی آپریشن کردیا جائے گا،چنانچہ ہم نے فوری کوشش کی کہ کسی طرح اس سانحہ کو روکا جائے۔(جاری ہے)
ہم نے وزیر داخلہ سے رابطہ کیا لیکن اس نے ملاقات کرنے سے اجتناب کیا۔
پھر ہم سب ایم این ایز نے چوھدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ آج رات بے گناہ طلبہ و طالبات کو شہید کردیا جائے گا۔آپ حکومت کا حصہ ہیں۔کل آپ خداوند کریم کو کیا جواب دیں گے؟ ہماری اس بات پر چوہدری شجاعت حسین کے آنسو نکل آئے۔ہم نے عرض کیا کہ لال مسجد و جامعہ حفصہ کے طلبہ و طالبات کو آپ کے آنسوؤں کی نہیں بلکہ آپ کے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔اس پر انہوں نے وزیراعظم شوکت عزیز سے فون پر رابطہ کیا۔بالآخر بحث و تمحیص کے بعد طے پایا کہ ہم کل وزیراعظم سے ملیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس رات آپریشن ملتوی ہونے کی یقین دہانی بھی انہوں نے فوراََ نہیں کرائی بلکہ کہیں رابطہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ آج رات آپریشن نہیں ہوگا“۔انہوں ن اپنے تفصیلی بیان میں مزید کہا کہ”ہم نے جید علمائے کرام کو اس بات پر قائل کیا کہ وہ علامہ عبدالرشید غازی شہید سے رابطہ کریں اور مصالحت کے ذریعے اس مسئلے کو آپریشن کے بغیر حل کرائیں۔چنانچہ جید علمائے کرام نے علامہ عبدالرشید غازی شہید سے چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں حکومتی وفد کے ہمراہ مذاکرات کئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،میں نے چوہدری شجاعت حسین کو فون پر مبارک باد دی کہ اچھا ہوا کہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ معاہدہ منظوری کے لیے گیا ہے۔چونکہ پرویزمشرف نے طے کررکھا تھا کہ ہر صورت آپریشن کرنا ہے،جس سے اس کا مقصد امریکہ کو یہ تاثر دینا تھا کہ انتہا پسند اتنے طاقت ور ہوگئے ہیں کہ دارالحکومت پر بھی قابض ہیں اور یہ کہ صرف میں ہی ان کے خلاف آخری اقدامات تک جاسکتا ہوں۔چنانچہ 9جولائی کی رات طے پاجانے والے معاہدہ کو یکسر نظر انداز کردیا گیا اور چودھری شجاعت نے کچھ ہی دیر بعد مجھے بتایا کہ ایوان صدر نے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔اسی اثنا میں لال مسجد کے خلاف حتمی آپریشن کا آغاز کردیا گیا“۔فرید احمد پراچہ نے جے آئی ٹی کو اپنے بیان میں مزید بتایا کہ جماعت اسلامی نے سانحہ لال مسجد کے فوراََ بعد فیکٹس فائنڈنگ کمیشن تشکیل دیا جس نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کیں۔جماعت اسلامی کے فیکٹس فائنڈنگ کمیشن نے تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لال مسجد آپریشن کا مرکزی ذمہ دار پرویزمشرف کو قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق ڈائریکٹر جنرل رینجرز حسین مہدی،کورکمانڈر راوالپنڈی لیفٹیننٹ جنرل طارق مجید، وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ،سیکرٹری داخلہ،بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ،آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد،آئی جی پولیس اسلام آباد،کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگرکو بھی واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے جے آئی ٹی کو جماعت اسلامی کی طرف سے قائم کردہ فیکٹس فائنڈنگ کمیشن کی 200سے زائد صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی۔دوسری طرف سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی صاحبزادی سمعیہ راحیل قاضی نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا ہے کہ میں جماعت اسلامی کی خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ علامہ عبدالرشید غازی سے مذاکرات کرتی رہی۔علامہ عبدالرشید غازی شہید نے حکومت کی تمام شرائط مان لئے تھے اور متفقہ معاہدہ بھی طے پاگیا تھا،مگر پرویزمشرف نے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے آپریشن کرنے کا حکم دیا۔سابق امیر جماعت اسلامی اسلام آباد سید بلال نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ” چار جولائی کو مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد میں نے علامہ عبدالرشید غازی شہید سے رابطہ کیا اور انہیں اس بات پر قائل کرلیا کہ وہ لال مسجد سے باہر نکل کر خود کو قانون کے حوالے کردیں ،میری کوششوں کے نتیجے میں عبدالرشید غازی آمادہ ہوگئے کہ وہ پانچ جولائی کی شام چار بجے متحدہ مجلس عمل کے اراکین اسمبلی کی موجودگی میں گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں۔میں اس اہم پیش رفت سے جماعت اسلامی کے قائدین کو آگاہ کرنے کے لئے لال مسجد کے قریب واقع سرینڈر پوئنٹ سے واپس آرہا تھا کہ مجھے پولیس نے گرفتار کرلیا،میں نے عبدالرشید غازی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کسی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔اس لیے جب میں تھانے میں بند ہوگیا تو وہ امور جن پر ہم اتفاق کرچکے تھے اس پر کوئی اور پیش رفت نہیں کرسکا۔ اگر اس دن شام تک ہمیں موقع دیا جاتا تو عبدالرشید غازی گرفتاری دے دیتے اور آپریشن بھی ان کی گرفتاری کے بعد بند ہوجاتا۔لیکن مجھے گرفتار کرکے سارے سلسلے کو سبو تاژ کردیا گیا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پہلے ہی آپریشن کرکے قتل عام کا فیصلہ کیا جا چکا تھا ،اس لیے پرویزمشرف اور اس کی حکومت مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نہیں چاہتے تھے“۔جماعت اسلامی اسلام آباد کے موجودہ امیر میاں محمد اسلم نے بھی پرویزمشرف کو لال مسجد آپریشن کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی کو بتایا کہ 3جولائی کو ات دس بجے میں نے علمائے کرام کے ساتھ چلتی گولیوں میں جامعہ حفصہ میں دونوں بھائیوں سے ملاقات کی۔ وہ تمام مطالبات جو انتظامیہ اور پولیس منوانا چاہ رہی تھی دونوں بھائی وہ مطالبات مان گئے۔میں نے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر جناب چوہدری محمد علی سے گذارش کی کہ پولیس اور رینجرز گھیراؤ ختم کردیں تاکہ حالات نارمل ہوجائیں مگر وہ فرماتے رہے کہ وزارت داخلہ میں اجلاس جاری ہے میں آپ کو بتاتا ہوں۔اجلاس جاری رہا مگر انہوں نے کوئی مثبت پیش رفت کرنے کے بجائے مجھے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں ڈال دیا۔جماعت اسلامی کی سابق سینیٹر ڈاکٹر کوثر فردوس نے بھی جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا ہے کہ لال مسجد انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا تھا مگر پرویزمشرف کی حکومت نے معاہدے کو مسترد کرکے بلاجوازآپریشن کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 16 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
پانچواں ورلڈ کپ ٹی 20کا باقاعدہ آغاز آج بنگلہ دیش میں ہورہا ہے ،ٹورنامنٹ2 مراحل میں کھیلا جائے گا،پہلے مرحلے میں 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے2 ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے ... مزید
-
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے ، شاہد خان آفریدی ،اگر تمام کھلاڑیوں نے مل کر اچھا کھیلا تو جیت جائینگے ،2015 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی ،امید ہے وویمنز ٹیم بھی اچھا پرفارمنس کرے ... مزید
-
بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کیخلاف ہاکی سیریز پھر منسوخ،دونوں ملکوں کی ہاکی فیڈریشنز دو طرفہ سیریز پر آمادہ تھیں مگر بھارتی حکومت نے ٹیم کو اجازت نہیں دی
-
آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا ، آل راوٴنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن ہیں ،بلے بازی کے میدان میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ... مزید
-
عالمی نمبردو نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جون ازنر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،کووچ کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ازنرکا مقابلہ لیٹویا ... مزید
-
پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے نے جیت لیا ، ٹاپ سیڈ نے عامر اطلس انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 11-5،11-9 اور 11-9سے شکست دی ،مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن ... مزید
-
عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں،وزیر اعظم ،ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی ثمرات سمیٹے جا سکیں،شہباز شریف سے ملاقات ،ملاقات میں نرسز پر تشدد اور مظفر گڑھ ... مزید
-
عمران خان کی وزیراعلی کے پی کے اور پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات، کابینہ میں ممکنہ ردو بدل پر تبادلہ خیال ، تحریک انصاف مثالی طرز حکومت پر مکمل یقین رکھتی ہے، اپنے عوامی ... مزید
-
امین فہیم ہماری پارٹی کا صدر ہے ان سے اختلافات کا سوچ بھی نہیں سکتا، قائم علی شاہ ،بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے تحت میں نے ان کیساتھ تھر کا دورہ کیا ، اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت تھر کی عوام کو ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے مالی امداد 5کروڑ روپے کرنے کا اعلان،مفت گھر بھی دیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس شہداء قوم کے جانبازسپوت ہیں،پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں ... مزید
-
ایاز لطیف پلیجو نے لیاری کے دو بڑے متحارب بابا لاڈلا اور عزیر جان بلوچ کے گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی ،لیاری میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بن کر رہیں گے لیاری اتحاد کمیٹی قائم کی گئی جو ... مزید
-
کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہے، شرجیل میمن ، حکومت نہ چاہتی تو آپریشن نہ ہوتا، اخراجات بھی سندھ حکومت ہی اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات
-
نیب نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، توقیر صادق کی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صارف عدالت قائم کرنے کا اعلان،صارفین میں اپنے حقوق کے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
-
ایم کیو ایم کے کارکنان کے اغواء اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تاحال نہیں رک سکا ،خالد مقبول صدیقی،کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں جنگل کا قانون چلایا جارہا ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنا ن کے ساتھ امتیازی ... مزید
-
تھر میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے پیرا میڈیکل اسٹاف او راسپشلیشٹ ڈاکٹرز بھجوا دئیے گئے ہیں، اقبال درانی
-
سیکورٹی خدشات، خیبر ایجنسی میں کل شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم موخر، ایک لاکھ 27 ہزار بچے پولیو قطرے پینے سے محروم ہوجائیں گے
-
ملک ریاض نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 اسکول کو گود لے لیا
-
فیصل رضا عابدی پریس کا نفرنس میں پیپلز پا رٹی کے رہنما ؤں پر پھٹ پڑے، انہیں لشکر جھنگوی کا ٹا ؤٹ قرار دیدیا ، ہم ہر صو رت طالبان سے مذکرات کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے کیو نکہ ہم اپنے شہیدوں کے خو ن کا ... مزید
-
سندھ کے بعد پنجاب کے گوداموں میں اسٹاک کی گئی گندم خراب ہونے کا انکشاف ،محکمہ خوراک فیصل آباد نے خراب ،ناقص اور غیر معیاری گندم کی فلور ملز اور چکیوں کوسپلائی شروع کر دی
-
کریمیا میں روس کی حمایت سے ریفرنڈم آج ہوگا،یوکرائن اور امر یکی اتحادیوں نے ریفرنڈم کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیکر مسترد کردیا، ریفرنڈم عالمی قانون کے عین مطابق ہے،صدر پیوٹن، روس کا جنوب مشرقی ... مزید
-
یورو ملین، برطانوی شہری نے دس کروڑ پاوٴنڈ جیت لیے
-
یوکرین: سلامتی کونسل میں روس تنہائی کا شکار، کرائمیا کے روس سے الحاق کے سوال پر اتوار کو ہونے ریفرنڈم کے خلاف قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا
-
لبنان،نئی حکومت نے شہریوں کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا حق دے دیا
-
اسرائیلی صدر کے بھیس بدل کر اردن کے شاہ سے مذاکرات،انوکھے طریقہ سفارتکاری پر ہزاروں یہودیوں کا اظہار پسندیدگی
-
بھارت ، عدالتِ عظمیٰ نے نئی دہلی میں طالبہ سے زیادتی کے چار مجرموں میں سے دو کی سزائے موت کو معطل کردیا
-
ویزا فراڈ کاا لزام ،امریکہ میں بھارتی سفارتکار کھوبراگاڑے پر دوبارہ فرد جرم عائد،فرد جرم نیو یارک کی ایک عدالت میں غیر حاضری میں عائد کی گئی
-
صومالیہ ، امریکہ کا شباب گروپ کے تین جنگجووٴں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان ، ہر ایک کی گرفتاری میں مدد کے لیے تیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے
-
سعودی عرب اور چین میں تعاون بڑھانے کے لیے 4 سمجھوتے طے پاگئے ،سعودی مارکیٹ میں جعلی چینی اشیاء کی درآمد کو روکنے کے لیے سمجھوتہ بھی شامل ہے
-
ساؤپالو،پولیس اور ٹرک ڈرائیورز میں جھڑپیں،کئی عمارتوں و گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آنسو گیس کا استعمال
-
لاس اینجلس کی سڑکوں پر ”ہر کسی کو گولی مار دونگا “ امریکہ میں دھمکی آمیز ٹویٹ کرنیوالا شخص گرفتار
-
کینیڈا،شراب کے نشے میں دھت لڑائی کے دوران روسی سفارتکار کو چھرا گھونپ دیا گیا
-
طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ اور القاعدہ نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر دیا،حکومت خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،چودھری نثار،دونوں طرف سے مذاکرات آگے ... مزید
-
لاپتہ طیارے کے مواصلاتی نظام کو دانستہ طور پر خراب کیا گیا، ملائیشین وزیر اعظم کا جنوبی بحیرہ چین میں تلاش ختم کر نے کا اعلان،طیارہ پر کوئی ایسا شخص موجود تھا جس نے دانستہ طور پر یہ کام کیا ، اب تلاش ... مزید
-
آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان، 10 فیصد شرح سود برقرار، معیشت کے تقریباً تمام عشارئیے مطلوبہ سمت میں جا رہے ہیں،مرکزی بنک،مہنگائی ،حکومت ونجی شعبے کے قرضوں اور پہلی ششماہی کے بجٹ خسار ... مزید
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف ، اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت ملکی خدمت و دفاع کیلئے فوج کا خاصہ ہے ، شہداء اور نمازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،گوجرانوالہ گیریژن کے ... مزید
-
شہبازشریف کی جتوئی آمد، طالبہ آمنہ کے گھر گئے، سوگوار خاندان سے اظہار افسوس، آر پی او ڈی جی خان او ایس ڈی، ڈی پی او مظفرگڑھ معطل، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسرکی گرفتاری کا حکم،یہ افسوسناک ... مزید
-
کمشنر ایف سی آر کا ڈاکٹر شکیل آ فریدی کی سزا میں دس سال کمی،جرمانہ بھی کم کرنے کا حکم ،کمشنر ایف سی آ ر کا فیصلہ غیر متوقع ہے وہ فیصلے کے خلاف فاٹا ٹریبونل جائیں گے،وکیل شکیل آفریدی
-
بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار،تجارتی تعلقات معمول پر آجانے کا امکان
-
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو خصوصی قرضے کی خبر یں افواہ ہیں ،سرتاج عزیر ،ڈرون حملے پاکستان کے کہنے پر بند نہیں ہوئے لیکن ہمارا موقف سمجھا ضرور ہے‘’پا ک ،امریکہ میں ڈرون حملوں کی بندش بارے کوئی ... مزید
-
ایکنک اجلاس،23.839ارب روپے کی لاگت سے جڑواں شہروں کیلئے میٹرو بس سروس نظام کی اصولی منظوری دیدی گئی ، منصوبے کیلئے وفاقی حکومت 13.419 ارب روپے، صوبائی حکومت 10.419ارب روپے فراہم کرے گی ، میٹرو بس سروس نظام ... مزید
-
آئرش اور سکاٹ لینڈ طرز پر ہی مسئلہ کشمیر حل کیا جا سکتا ہے،بھارت،تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،کشمیر میں درپردہ جنگ شروع کی گئی ہے جس کے باعث فوج تعینات ہے،حالا بہتر ہوتے ہی فوج واپس ... مزید
-
کسی بھی فرد یا گروہ کو ریاست کے مساوی ٹھہرانا دانشمندی نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان ،مذاکراتی عمل میں ریاست کی بجائے قومی قیادت نے ماضی میں قبائلی جرگہ کو جو اختیار دیا تھا وہ اس مسئلہ کی نوعیت اور ... مزید
-
دولت مشترکہ بین الوزارتی ایکشن گروپ کا اجلاس ،جزائر فیجی کو رعایتیں دینے کا فیصلہ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت 8ممالک کے وزراء خارجہ کی شرکت
-
کوئٹہ بم دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی ، احرار الہند کے دعوے کو مسترد کردیا
-
پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، امداد بند کی جائے، امریکی رکن کانگریس ،پاکستان کو دی گئی امداد امریکہ اور اسکے دوستوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، عسکریت پسندوں کیخلاف پاکستان کی جنگ بوگس ،صرف ڈالر لینے ... مزید
-
12اکتوبر کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور3نومبر کو دوبارہ مارشل لاء لگانے والا جرنیل آج ہسپتال میں پناہ لئے بیٹھا ہے،خواجہ آصف ،ہماری حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دومختلف محاذوں ... مزید
-
عبدالرشید غازی قتل کیس‘جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بیانات قلم بند کر ا دیے ،عبدالرشید غازی کے ساتھ پرامن معاہدہ طے پاگیا تھا، وہ پانچ جولائی کو گرفتاری دینے پر آمادہ تھے،پرویزمشرف نے آپریشن کا ... مزید
-
دہشت گردی نے پیچید صورت اختیار کر لی ، احسن اقبال ، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اس پیچیدہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ
-
حکومت عوام کوریلیف پہنچانے اور بجلی ،گیس بحران سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.