صومالیہ ، امریکہ کا شباب گروپ کے تین جنگجووٴں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان ، ہر ایک کی گرفتاری میں مدد کے لیے تیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے

اتوار 16 مارچ 2014 07:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)امریکہ نے صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب کے تین سینیئر اراکین کی گرفتاری یا اْن تک پہنچنے میں مدد کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اْن میں سے ہر ایک کے سر کی قیمت 30 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان بتایا کہ ان تینوں افراد کا القاعدہ سے قریبی رابطے والے گروپ الشاب گروپ میں اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

الشباب کئی دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے جن میں گزشتہ سال کینیا کے ایک بڑے شاپنگ مال پر مہلک حملہ بھی شامل ہے۔جن افراد تک پہنچنے کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے اْن میں امریکی دفتر خارجہ کے مطابق کینیا میں الشباب کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے والا رابطہ کارعبدیقدیر محمد عبدیقدیر، اْس کا نائب جعفر جب صومالیہ میں سرگرم تنظیم کا ایک کمانڈر یاسین کیلوی شامل ہے۔بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ تینوں جنگجو امریکہ کی ’ہوم لینڈ‘ سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہوں لیکن یہ خطے میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :