ساؤپالو،پولیس اور ٹرک ڈرائیورز میں جھڑپیں،کئی عمارتوں و گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آنسو گیس کا استعمال

اتوار 16 مارچ 2014 07:21

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)ساؤپالو کے ایک بڑے مارکیٹ ایریا میں پیسے لیکر پارکنگ کا نظام متعارف کران کے معاملے پر پولیس اور احتجاجی ٹرک ڈرائیوروں کے درمیان جھڑپوں کے درمیان کئی عمارتوں کو آگ لگا دی گئی اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ۔برازیل کے سب سے بڑے شہر میں ملٹری پولیس کے ترجمان نے کہا کہ تین سو کے قریب افراد نے دو گاڑیوں اور پھل لے جانے کے لئے استعمال ہونے والے لکڑی کے تختوں کو نذر آتش کردیا ۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر پولیس کی چار بٹالین تعینات کردی گئیں اور صورتحال قابو میں ہے ۔ پولیس نے مغربی ساؤ پالو میں گودام کے علاقے سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور بے ہوش کرنے والے گرنیڈ کا استعمال کیا ۔ اس علاقے کو تھوک فروش فوڈ اور خوردہ فروش اشیاء کی فروخت کیلئے لاطینی امریکہ میں سب سے بڑا سپلائی مرکز سمجھا جاتا ہے ناراض احتجاجی مظاہرین نے آگ بجھانے والے ٹرکوں کو جلتی ہوئی گاڑیوں اور عمارات تک پہنچنے سے بھی روک دیا ۔

متعلقہ عنوان :