وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے مالی امداد 5کروڑ روپے کرنے کا اعلان،مفت گھر بھی دیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس شہداء قوم کے جانبازسپوت ہیں،پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے ،شہبازشریف
اتوار 16 مارچ 2014 07:13
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پولیس اور پاک افواج کے افسر اور جوان قوم کے ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ا ن کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے -پاک افواج کے سا تھ پولیس نے بھی عوا م کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں - پولیس اور پاک افواج کے شہداء کی قربانیوں کا کوئی نعم ا لبدل نہیں - پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے مالی معاوضہ ایک کروڑ روپے کیا تاہم آج میں پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے معاوضہ میں 4کروڑ روپے کے ا ضافے کا اعلان کر رہاہوں- آئندہ سے پولیس شہداء کے لوا حقین کو 5کروڑ روپے کی مالی امداد دی جائے گی-شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات تعلیم مکمل ہونے تک پنجاب حکومت برداشت کرے گی - شہداء کے لواحقین کا علاج معالجہ مکمل فری ہوگا او رحکومت لواحقین کو مفت گھر بھی دے گی -ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ پر 16ویں پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کررہے تھے- اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و قانو ن رانا ثناء الله ، معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول ، اعلیٰ سول و پولیس حکام کے علاوہ پاس آؤٹ ہونے والے کمانڈوز کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک نازک دور سے گزر رہاہے- ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامناہے- انتہا پسندو ں نے ا سلام اور پاکستان دونو ں کو دنیا میں بدنام کیاہے- معصوم لوگوں کا قتل عام کیا جا رہاہے- معیشت کو بے پنا ہ نقصان پہنچاہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے ایلیٹ پولیس فورس کو جدید او ربہتر عملی تربیت دینے کے لئے ا قدامات اٹھائے ہیں تا کہ ماضی میں دہشت گردی کے خلاف موثر انداز میں کا م کرنے والی فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے-قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین عملی تربیت کے باعث ایلیٹ پولیس فورس کامعیار بلند ہواہے - عملی تربیت نے ایلیٹ پولیس فورس میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیاہے جس سے ایلیٹ پولیس فورس کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید نکھار آئے گا ا ور نظم و ضبط مزید بہتر ہوگا - انہوں نے کہاکہ مادر وطن کو انتہاء پسندی کی جنگ کا سامنا ہے اور اس جنگ میں پنجاب پولیس کا کردار قابل تحسین ہے-تخریب کارانہ کارروائیاں اور دہشت گردی کے واقعات ہمارے عز م او رحوصلے کو پست نہیں کر سکتے - معاشرے سے انتہاء پسندی ا و ردہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور دہشت گردوں کو عبرتناک سبق سکھائیں گے اور پاک وطن کودہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر دیں گے -ایلیٹ پولیس فورس کے جوان اور افسر ملک وقوم کی خدمت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں-پنجاب حکومت نے ایلیٹ پولیس فورس کی استعداد کار میں اضافہ کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے ہیں - ایلیٹ پولیس فورس ایک پیشہ ورانہ منظم فورس ہے ،ہم نے اس فور س کو کبھی سیاسی مقاصد اور ذاتی انتقام کے لئے استعمال نہیں کیا جس سے فور س میں صاف ستھرے کلچر کو فروغ حاصل ہواہے - انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 2008میں پنجاب پولیس کے افسروں اور جوانوں کی تنخواہ کو ڈبل کیا تھا اور شہداء پیکیج 3لاکھ روپے سے بڑھا کر 30لاکھ روپے کیا گیا تھا تاہم موجودہ حکومت کے دور میں شہداء پیکیج کو ایک کروڑ روپے کیا گیا اور اب شہداء پیکیج کو بڑھا کر5کروڑ روپے کیا جا رہاہے - انہوں نے کہاکہ شہداء قوم کے سروں کے تاج ہیں کیونکہ وہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں لہذا شہداء کے لواحقین کی مدد کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل فراہم کریں گے -شہداء ملک و قوم کے عظیم جانباز ہیں جن کے لواحقین کے لئے نان و نفقہ کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے- وزیراعلیٰ نے مظفر گڑھ میں طالبہ کے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جہاں پنجاب پولیس میں ایماندار ، بے باک، قابل افسر اور سپاہی موجود ہیں وہاں پر حوا کی بیٹی کے ساتھ ناانصافی کا بد ترین واقعہ پیش آیا اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا- یہ ظلم و زیادتی کا شرمناک واقعہ ہے -5جنوری کو طالبہ کے ساتھ واقعہ پیش آیا لیکن آج 15مارچ ہے اس دوران اسے انصاف نہ ملا- کسی نے میڈیکل رپورٹ یا فرانزک لیب سے ٹیسٹ نہیں کرائے- کسی کو خوف خدا آیا نہ کسی کواپنی ذمہ داری کا احساس ہوا - یہ مظلوم بیٹی 2بار ڈی پی او کے پاس گئی لیکن و ہاں سے بھی شنوائی نہ ہوئی، آخر اس کا جرم کیا تھا کہ وہ غریب کی بیٹی ہے - انصاف ہار گیا اور طالبہ احتجاج کرتے ہوئے دنیا سے چلی گئی ، انصاف کا جنازہ نکل گیا- انہوں نے کہاکہ پولیس کو غریب اور مظلوم کی دا د رسی کے لئے ا پنے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں- اگر آپ غریب کی داد رسی کریں گے تو عرش بھی مدد کرے گا- مجھے اس اندوہناک واقعہ نے خون کے آنسو رلا دیاہے- کروڑوں آنکھیں اشکبار ہیں-انہوں نے کہاکہ معصوم طالبہ ماتم کرتے ہوئے الله کے پاس چلی گئی اور جب الله کی عدالت لگے گی توسب کو جوابدہ ہونا ہوگا -انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد سب کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ،آئندہ ایسا افسوسناک واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کروں گا ، فرض کی ا دائیگی کے حوالے سے سخت احتساب ہوگا - مظلوموں اور بے بس افراد کو انصاف دلانے کے لئے جو کچھ بس میں ہوا کروں گا - ایماندار اور فرض شناس پولیس اہلکار دین اور دنیا میں جنت کما رہے ہیں- وزیراعلیٰ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے 1066 کمانڈوز اور کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کو مبارکباد دی- وزیراعلیٰ نے اس موقع پر پاس آؤٹ کمانڈوز اور ان کے ٹرینرز کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیا-انسپکٹر جنرل پولیس خان بیگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے وژن کے تحت ایلیٹ پولیس فورس کی تشکیل کو عملی جامہ پہنایا گیاہے او ر آج یہاں پر جدید تقاضوں کے مطابق عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے -انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی فورس اس ماہ کے آخر تک ایلیٹ سکول میں تربیت کا آغاز کر رہی ہے- وزیراعلیٰ نے سکول میں فورس کی تربیت کیلئے جدید ایریا کا افتتاح کیا- تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمانڈوز کو سند امتیاز اور نقد انعامات دئیے- اجتماعی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر عمر کمپنی کے انسپکٹر محمد امان کو ٹرافی دی گی- وزیراعلیٰ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور بعد میں پاس آؤٹ ہونے والے کمانڈوزنے سلامی دی- تقریب کے دوران کمانڈوز نے مارشل آرٹ، فائرنگ ،دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور ٹاور بلڈنگ کراسنگ کے شاندار مظاہرے پیش کئے-
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 16 مارچ 2014 کی مزید خبریں
-
پانچواں ورلڈ کپ ٹی 20کا باقاعدہ آغاز آج بنگلہ دیش میں ہورہا ہے ،ٹورنامنٹ2 مراحل میں کھیلا جائے گا،پہلے مرحلے میں 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے2 ٹیمیں سپر 10 مرحلے کے لیے ... مزید
-
ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے ، شاہد خان آفریدی ،اگر تمام کھلاڑیوں نے مل کر اچھا کھیلا تو جیت جائینگے ،2015 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی ،امید ہے وویمنز ٹیم بھی اچھا پرفارمنس کرے ... مزید
-
بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، پاکستان کیخلاف ہاکی سیریز پھر منسوخ،دونوں ملکوں کی ہاکی فیڈریشنز دو طرفہ سیریز پر آمادہ تھیں مگر بھارتی حکومت نے ٹیم کو اجازت نہیں دی
-
آئی سی سی نے ٹی 20 فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا اعلان کردیا ، آل راوٴنڈرز میں محمد حفیظ کی بادشاہت برقرار ، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے شین واٹسن ہیں ،بلے بازی کے میدان میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ... مزید
-
عالمی نمبردو نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جون ازنر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،کووچ کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ازنرکا مقابلہ لیٹویا ... مزید
-
پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ ناصر اقبال نے نے جیت لیا ، ٹاپ سیڈ نے عامر اطلس انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 11-5،11-9 اور 11-9سے شکست دی ،مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن ... مزید
-
عوام کی فلاح کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں،وزیر اعظم ،ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کی ثمرات سمیٹے جا سکیں،شہباز شریف سے ملاقات ،ملاقات میں نرسز پر تشدد اور مظفر گڑھ ... مزید
-
عمران خان کی وزیراعلی کے پی کے اور پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات، کابینہ میں ممکنہ ردو بدل پر تبادلہ خیال ، تحریک انصاف مثالی طرز حکومت پر مکمل یقین رکھتی ہے، اپنے عوامی ... مزید
-
امین فہیم ہماری پارٹی کا صدر ہے ان سے اختلافات کا سوچ بھی نہیں سکتا، قائم علی شاہ ،بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے تحت میں نے ان کیساتھ تھر کا دورہ کیا ، اس مشکل گھڑی میں سندھ حکومت تھر کی عوام کو ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کے لواحقین کیلئے مالی امداد 5کروڑ روپے کرنے کا اعلان،مفت گھر بھی دیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس شہداء قوم کے جانبازسپوت ہیں،پوری قوم کو ان کی عظیم قربانیوں ... مزید
-
ایاز لطیف پلیجو نے لیاری کے دو بڑے متحارب بابا لاڈلا اور عزیر جان بلوچ کے گروپوں کے درمیان فائر بندی کرادی ،لیاری میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بن کر رہیں گے لیاری اتحاد کمیٹی قائم کی گئی جو ... مزید
-
کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہے، شرجیل میمن ، حکومت نہ چاہتی تو آپریشن نہ ہوتا، اخراجات بھی سندھ حکومت ہی اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات
-
نیب نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، توقیر صادق کی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے صارف عدالت قائم کرنے کا اعلان،صارفین میں اپنے حقوق کے شعور کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور
-
ایم کیو ایم کے کارکنان کے اغواء اور ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تاحال نہیں رک سکا ،خالد مقبول صدیقی،کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں جنگل کا قانون چلایا جارہا ہے ،ایم کیو ایم کے کارکنا ن کے ساتھ امتیازی ... مزید
-
تھر میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے پیرا میڈیکل اسٹاف او راسپشلیشٹ ڈاکٹرز بھجوا دئیے گئے ہیں، اقبال درانی
-
سیکورٹی خدشات، خیبر ایجنسی میں کل شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم موخر، ایک لاکھ 27 ہزار بچے پولیو قطرے پینے سے محروم ہوجائیں گے
-
ملک ریاض نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 اسکول کو گود لے لیا
-
فیصل رضا عابدی پریس کا نفرنس میں پیپلز پا رٹی کے رہنما ؤں پر پھٹ پڑے، انہیں لشکر جھنگوی کا ٹا ؤٹ قرار دیدیا ، ہم ہر صو رت طالبان سے مذکرات کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے کیو نکہ ہم اپنے شہیدوں کے خو ن کا ... مزید
-
سندھ کے بعد پنجاب کے گوداموں میں اسٹاک کی گئی گندم خراب ہونے کا انکشاف ،محکمہ خوراک فیصل آباد نے خراب ،ناقص اور غیر معیاری گندم کی فلور ملز اور چکیوں کوسپلائی شروع کر دی
-
کریمیا میں روس کی حمایت سے ریفرنڈم آج ہوگا،یوکرائن اور امر یکی اتحادیوں نے ریفرنڈم کو غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دیکر مسترد کردیا، ریفرنڈم عالمی قانون کے عین مطابق ہے،صدر پیوٹن، روس کا جنوب مشرقی ... مزید
-
یورو ملین، برطانوی شہری نے دس کروڑ پاوٴنڈ جیت لیے
-
یوکرین: سلامتی کونسل میں روس تنہائی کا شکار، کرائمیا کے روس سے الحاق کے سوال پر اتوار کو ہونے ریفرنڈم کے خلاف قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا
-
لبنان،نئی حکومت نے شہریوں کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا حق دے دیا
-
اسرائیلی صدر کے بھیس بدل کر اردن کے شاہ سے مذاکرات،انوکھے طریقہ سفارتکاری پر ہزاروں یہودیوں کا اظہار پسندیدگی
-
بھارت ، عدالتِ عظمیٰ نے نئی دہلی میں طالبہ سے زیادتی کے چار مجرموں میں سے دو کی سزائے موت کو معطل کردیا
-
ویزا فراڈ کاا لزام ،امریکہ میں بھارتی سفارتکار کھوبراگاڑے پر دوبارہ فرد جرم عائد،فرد جرم نیو یارک کی ایک عدالت میں غیر حاضری میں عائد کی گئی
-
صومالیہ ، امریکہ کا شباب گروپ کے تین جنگجووٴں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان ، ہر ایک کی گرفتاری میں مدد کے لیے تیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا گیا ہے
-
سعودی عرب اور چین میں تعاون بڑھانے کے لیے 4 سمجھوتے طے پاگئے ،سعودی مارکیٹ میں جعلی چینی اشیاء کی درآمد کو روکنے کے لیے سمجھوتہ بھی شامل ہے
-
ساؤپالو،پولیس اور ٹرک ڈرائیورز میں جھڑپیں،کئی عمارتوں و گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، آنسو گیس کا استعمال
-
لاس اینجلس کی سڑکوں پر ”ہر کسی کو گولی مار دونگا “ امریکہ میں دھمکی آمیز ٹویٹ کرنیوالا شخص گرفتار
-
کینیڈا،شراب کے نشے میں دھت لڑائی کے دوران روسی سفارتکار کو چھرا گھونپ دیا گیا
-
طالبان کے بعد بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ اور القاعدہ نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر دیا،حکومت خلوص نیت کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے،چودھری نثار،دونوں طرف سے مذاکرات آگے ... مزید
-
لاپتہ طیارے کے مواصلاتی نظام کو دانستہ طور پر خراب کیا گیا، ملائیشین وزیر اعظم کا جنوبی بحیرہ چین میں تلاش ختم کر نے کا اعلان،طیارہ پر کوئی ایسا شخص موجود تھا جس نے دانستہ طور پر یہ کام کیا ، اب تلاش ... مزید
-
آئندہ دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان، 10 فیصد شرح سود برقرار، معیشت کے تقریباً تمام عشارئیے مطلوبہ سمت میں جا رہے ہیں،مرکزی بنک،مہنگائی ،حکومت ونجی شعبے کے قرضوں اور پہلی ششماہی کے بجٹ خسار ... مزید
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،آرمی چیف ، اعلیٰ تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت ملکی خدمت و دفاع کیلئے فوج کا خاصہ ہے ، شہداء اور نمازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،گوجرانوالہ گیریژن کے ... مزید
-
شہبازشریف کی جتوئی آمد، طالبہ آمنہ کے گھر گئے، سوگوار خاندان سے اظہار افسوس، آر پی او ڈی جی خان او ایس ڈی، ڈی پی او مظفرگڑھ معطل، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسرکی گرفتاری کا حکم،یہ افسوسناک ... مزید
-
کمشنر ایف سی آر کا ڈاکٹر شکیل آ فریدی کی سزا میں دس سال کمی،جرمانہ بھی کم کرنے کا حکم ،کمشنر ایف سی آ ر کا فیصلہ غیر متوقع ہے وہ فیصلے کے خلاف فاٹا ٹریبونل جائیں گے،وکیل شکیل آفریدی
-
بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار،تجارتی تعلقات معمول پر آجانے کا امکان
-
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو خصوصی قرضے کی خبر یں افواہ ہیں ،سرتاج عزیر ،ڈرون حملے پاکستان کے کہنے پر بند نہیں ہوئے لیکن ہمارا موقف سمجھا ضرور ہے‘’پا ک ،امریکہ میں ڈرون حملوں کی بندش بارے کوئی ... مزید
-
ایکنک اجلاس،23.839ارب روپے کی لاگت سے جڑواں شہروں کیلئے میٹرو بس سروس نظام کی اصولی منظوری دیدی گئی ، منصوبے کیلئے وفاقی حکومت 13.419 ارب روپے، صوبائی حکومت 10.419ارب روپے فراہم کرے گی ، میٹرو بس سروس نظام ... مزید
-
آئرش اور سکاٹ لینڈ طرز پر ہی مسئلہ کشمیر حل کیا جا سکتا ہے،بھارت،تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،کشمیر میں درپردہ جنگ شروع کی گئی ہے جس کے باعث فوج تعینات ہے،حالا بہتر ہوتے ہی فوج واپس ... مزید
-
کسی بھی فرد یا گروہ کو ریاست کے مساوی ٹھہرانا دانشمندی نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان ،مذاکراتی عمل میں ریاست کی بجائے قومی قیادت نے ماضی میں قبائلی جرگہ کو جو اختیار دیا تھا وہ اس مسئلہ کی نوعیت اور ... مزید
-
دولت مشترکہ بین الوزارتی ایکشن گروپ کا اجلاس ،جزائر فیجی کو رعایتیں دینے کا فیصلہ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت 8ممالک کے وزراء خارجہ کی شرکت
-
کوئٹہ بم دھماکہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے قبول کر لی ، احرار الہند کے دعوے کو مسترد کردیا
-
پاکستان ہمارا اتحادی نہیں، امداد بند کی جائے، امریکی رکن کانگریس ،پاکستان کو دی گئی امداد امریکہ اور اسکے دوستوں کیخلاف استعمال ہوتی ہے، عسکریت پسندوں کیخلاف پاکستان کی جنگ بوگس ،صرف ڈالر لینے ... مزید
-
12اکتوبر کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور3نومبر کو دوبارہ مارشل لاء لگانے والا جرنیل آج ہسپتال میں پناہ لئے بیٹھا ہے،خواجہ آصف ،ہماری حکومت دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت کی مضبوطی کیلئے دومختلف محاذوں ... مزید
-
عبدالرشید غازی قتل کیس‘جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بیانات قلم بند کر ا دیے ،عبدالرشید غازی کے ساتھ پرامن معاہدہ طے پاگیا تھا، وہ پانچ جولائی کو گرفتاری دینے پر آمادہ تھے،پرویزمشرف نے آپریشن کا ... مزید
-
دہشت گردی نے پیچید صورت اختیار کر لی ، احسن اقبال ، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اس پیچیدہ مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ
-
حکومت عوام کوریلیف پہنچانے اور بجلی ،گیس بحران سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.