کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہے، شرجیل میمن ، حکومت نہ چاہتی تو آپریشن نہ ہوتا، اخراجات بھی سندھ حکومت ہی اٹھا رہی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات

اتوار 16 مارچ 2014 07:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو فری ہینڈ دیا ہے، حکومت نہ چاہتی تو آپریشن نہ ہوتا، اخراجات بھی سندھ حکومت ہی اٹھا رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا کسی مجرم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اگر سندھ حکومت نہ چاہتی تو کراچی آپریشن نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی آپریشن میں حکومت کوئی رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز شہر کے کسی بھی علاقے میں کاروائی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کر رہی ہے، شہر میں جرائم کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔