تھر میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے پیرا میڈیکل اسٹاف او راسپشلیشٹ ڈاکٹرز بھجوا دئیے گئے ہیں، اقبال درانی

اتوار 16 مارچ 2014 07:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)سیکریٹری ہیلتھ سندھ اقبال درانی نے کہا ہے کہ تھر میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کیلئے حیدر آباد سے 200ڈاکٹرز 270پیرا میڈیکل اسٹاف اور 20اسپشلیشٹ ڈاکٹرز جن میں 6اسپیلیشٹ ڈاکٹر ز LUMSکے بھی شامل ہیں تھر پارکر بھیجوادیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں موجود 19میڈیکل کیمپوں اور ہسپتالوں میں 33ہزار افراد کا علاج معالجہ کیا جاچکا ہے اور تھر کے اسپتالوں میں ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :