سیکورٹی خدشات، خیبر ایجنسی میں کل شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم موخر، ایک لاکھ 27 ہزار بچے پولیو قطرے پینے سے محروم ہوجائیں گے

اتوار 16 مارچ 2014 07:16

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کل17 مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ہیلتھ ذرائع نے بتایاکہ پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے بعد سیکورٹی سے متعلق ایک مرتبہ پھر خدشا ت نے جنم لیا ہے اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیموں پر حملے اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 17 مارچ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے ملتوی ہونے سے ایک لاکھ 27 ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :