ملک ریاض نے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 اسکول کو گود لے لیا

اتوار 16 مارچ 2014 07:16

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء ) تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 16 اسکول بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اسکولوں کو گود میں لی لیا۔ تعلیم ڈپارٹمینٹ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بحریہ ٹاؤن اسکولوں کی مرمت تعلیم پر خرچ خود برداشت کریں گے۔ لیے گئے اسکول تھر کے آٹھ عمرکوٹ کے 8 اسکول شامل ہیں، بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض خان نے تھر کے پسماندہ 8 اسکولوں عمرکوٹ کے پسماندہ زبوں حالی کا شکار 8 اسکولوں کو لے لیا۔

جن میں عمرکوٹ،گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول نمبر1 ، عمرکوٹ گورنمنٹ گرلز ھائیر سکنڈری اسکول جب کہ گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری اسکول قاضی سلطان کنری،گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری گرلز غزا لی اسکول کنری، گورنمنٹ ھائیر سیکندری اسکول پتھورو، گورنمنٹ ھائیر سیکندری اسکول سامارو ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ھاھائیر سیکندری سکول سامارو ٹاؤن جب کہ تھر پارکر میں گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول چھاچھرو، گورنمنٹ گرلز ھائیر سیکنڈری اسکول چھاچھرو، گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول کلوئی، گورنمنٹ گرلز ھائیر سیکنڈری اسکول ڈیپلو، گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول شاھ عبداللطیف بھٹائی، گورنمنٹ بوائز ھائیر سیکنڈری اسکول مٹھی، گورنمنٹ گرلز ھائیر سیکنڈری اسکول ، گونمنٹ بوائز ھاء اسکول ننگرپارکر شامل ہیں، بحریا ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض خان نے تھرپارکر ضلعے کے 8 اسکول جب کہ عمرکوٹ ضلعے کے 8 اسکول لیکر تعلیم کو فروخت دینے تھرپارکر اور عمرکوٹ کے ان 16 اسکولوں کے طالبہ اور طالبات پاکستان کے بھترین شاگرد بن کر ملک اور قوم کا نام روشن کرین گے۔

(جاری ہے)

ھمت سوشل آرگنائیزیشن سندھ کے چیئرمن رسول بخش رحمدانی ایشین یوتھ ویلفیئر ایسوسیئشن کے رہنماء عبدالغفار ناگوری، بی اے سی کے اسٹوڈنٹ رہنما عادل حسین رحمدانی اور دیگر نے ملک ریاض خان کے اس فیصلے کو سہراتے ہوئے کہا کہ ان پسماندہ علائقوں میں جن میں تھرپارکر، عمرکوٹ میں تعلیم کا بول بالا ہوگا، اور عمرکوٹ اور تھرپارکر کے طلبہ اور طالبات ملک کے بہترین طلبا اور طالبات میں شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :