فیصل رضا عابدی پریس کا نفرنس میں پیپلز پا رٹی کے رہنما ؤں پر پھٹ پڑے، انہیں لشکر جھنگوی کا ٹا ؤٹ قرار دیدیا ، ہم ہر صو رت طالبان سے مذکرات کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے کیو نکہ ہم اپنے شہیدوں کے خو ن کا سودا نہیں کر نے دیں گے،پیپلز پا رٹی اپنے اندر بیٹھے ہو ئے لشکر جھنگو ی کے نا سوروں کو نکال با ہر کر ے ورنہ پھر فیصلہ ہو گا، سکھر میں پریس کا نفرنس

اتوار 16 مارچ 2014 07:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء)پیپلز پا رٹی کے سابق رہنما و سیینٹر فیصل رضا عابدی سکھر میں پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے پیپلز پا رٹی کے رہنما ؤں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ، اپوزیشن لیڈر سید خو رشید شاہ ، مخدوم امین فہیم ، قمر زمان کا ئرہ پر پھٹ پڑے اور انہیں لشکر جھنگوی کا ٹا ؤٹ قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پا رٹی پا رلیمنٹرین کے سر براہ کے تو لشکر جھنگوی کے رہنما کے ساتھ تصا ویر تو ریکارڈ پر مو جود ہیں مجھے ایک سال ہو گیا پا رٹی چھوڑے ہو ئے اوراس وقت پا رٹی میں اسی فیصد لوگ تفریقی ہیں اگر کل خیرپور میں لبیک یا رسول اللہ کا نفرنس کے انعقاد کی راہ میں کو ئی رکا وٹ ڈا لی گئی تو وہ وہ تحریک جو تئیس ما رچ کو شروع کر نے والے تھے وہ کل ہی شروع کر دیں گے اور پیپلز پا رٹی سے پنتا لیس کی رفاقت کافیصلہ بھی ہو جا ئے گا کہ ہم نے پنتا لیس سال سے ووٹ دے کر کہیں لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کو تو کہیں نقصان نہیں پہنچا یا ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں قلندر کی دہرتی کو امن کا گہوارہ رہنے دیا جا ئے اس ے لشکر جھنگوی کا ٹھکا نہ نہ بننے دیا جا ئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر صو رت طالبان سے مزکرات کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے کیو نکہ ہم اپنے شہیدوں کے خو ن کا سودا نہیں کر نے دیں گے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی اپنے اندر بیٹھے ہو ئے لشکر جھنگو ی کے نا سوروں کو نکال با ہر کر ے ورنہ پھر فیصلہ ہو گا ان کا کہنا تھا کہ لا شیں گریں تو گر جا ئیں مگر کل خیر پو ر میں ہر صو رت لبیک یا رسول اللہ کا نفرنس ہو گی کیو نکہ ہم سندھ میں یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ سنی شیعہ متحد ہیں اب ان کو کو ئی الگ نہیں کر سکتا ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے سامنے کھڑے ہو نے کا سب سے فرض تو پیپلز پا رٹی کا تھا مگر ہم ان سے نبرد آزما ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ریکا رڈ ہے کہ پچھلے پا نچ سالوں میں اے این پی کے علاوہ طالبان نے کسی اور جما عت پر حملہ نہیں کیا پیپلز پا رٹی میں تو طالبان کی قربتیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ اٹھا رہ کروڑ عوام بتا ئیں کہ کیا جلسہ کرنا جمہو ری حق نہیں اور کیا یہ حق صرف کسی باپ یا دادؤں کی میراث ہے کیا صرف مزاروں پر جلسے کرنا ان کاحق ہے اس مو قع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جوا ئنٹ سیکر یٹری امین مشہدی ، سنی اتحا د کو نسل کے طارق محبوب و دیگر مو جو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :