عالمی نمبردو نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جون ازنر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے،کووچ کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ازنرکا مقابلہ لیٹویا کے ارنیسٹ گلبز سے ہوا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد جون ازنر نے سات چھ اور سات چھ سے فتح اپنے نام کی

اتوار 16 مارچ 2014 07:11

کیلفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مارچ۔2014ء) عالمی نمبردو نوواک جوکووچ اور امریکہ کے جون ازنر انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ نے فرانس کے جولین بینیٹوا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔ جوکووچ کی فتح کا سکور چھ ایک اور چھ تین رہا۔ایک اور میچ میں امریکہ کے جون ازنرکا مقابلہ لیٹویا کے ارنیسٹ گلبز سے ہوا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد جون ازنر نے سات چھ اور سات چھ سے فتح اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :