سعودی عرب نے نواز شریف کو سا لگرہ پر تحفے میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے ہیں تو ان سے بڑا خوش نصیب دنیا میں کو ئی نہیں ، خورشید شاہ،پہلے دن سے سوال اٹھا رہا ہوں کہ اتنی جلدی میں ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر کس مد میں ملے ہیں ،قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو،ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستانی ڈویلپمنٹ فنڈ کے لئے ملے ہیں،پرویز رشید،موجودہ حکومت کا کوئی سکینڈل نہیں،خورشید شاہ ایسی مزید اچھی خبریں سننے کیلئے تیار رہیں،خورشید شاہ کے بیان پر تبصرہ

پیر 17 مارچ 2014 07:36

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے میاں نواز شریف کو سا لگرہ پر تحفے میں ڈیڑھ ارب دالر دیئے ہیں تو ان سے بڑا خوش نصیب دنیا میں کو ئی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کے سول اسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیاخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے یہ سوال اٹھا رہا ہوں کہ اتنی جلدی میں ملنے والے یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کس مد میں ملے ہیں کیو نکہ اگر کوئی تحفہ دیتا ہے تو اس کے بدلے میں بہت کچھ لے لیتا ہے اگر ایسا کچھ ہے تو یہ بات بہت خطر ناک ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس کی کا فی کڑیاں ہوں فیصل رضا عابدی کے بیان پر کو ئی تبصرہ نہیں کروں گا کیو نکہ وہ تو خدا نخواستہ ایسی با تیں کر رہے ہیں جن میں ما رشل لا ء کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں اب اس پر میں کیا تبصرہ کروں ان کا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم اور قائم علی شاہ کے ما بین اختلافات گھر کا معاملہ تھا پا رٹی میں چھو ٹی مو ٹی اوپر نیچے با تیں ہو تی رہتی ہیں پا رٹی کی اپنی سی ای سی بھی ہے خو رشید شاہ کا ایم کیو ایم پیپلز پا رٹی ملا قا ت پر کہنا تھاکہ سیا ستدانوں کے درمیاں ملا قاتیں ہو تی رہتی ہیں اس حوا لے سے میراموقف واضح ہے کہ سیاست دانوں کے درمیان ملا قا تیں جا ری رہنی چا ہیئں اگر نہیں ہو نگی اور دو ریاں ہو نگی تو اس کے خطر ناک نتا ئج آئیں گے ان کا کہنا تھاکہ تھر میں آبا دی کے حساب سے زیا دہ گندم مو جود ہے جس میں فی الحال ضرو رت نہیں پڑے گی کیو نکہ وہاں پر ساٹھ ہزار ٹن یعنی با رہ لا کھ بو ریاں گندم مو جود ہے اگر اس کے با وجود ضرو رت پڑی تو فصل کے آتے ہی دے دی جا ئے گی بعد ازاں قومی اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف سید خو رشید شاہ کو سکھر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جا وید شیخ نے اسپتال کے حوا لے سے بریفنگ دی اس مو قع پر قائد حز ب اختلاف سید خورشید شاہ نے اسپتال انتظا میہ کو ہدایت کی کہ اسپتال میں بند تمام یو نٹس کھو لے جا ئیں اور علاقے کے لو گوں کو کراچی ، لا ہور و دیگر شہروں کی طرز پر صحت کی سہو لیات فراہم کی جا ئیں تا کہ انہیں علاج معالجے کے لیے سکھر کے علاوہ کسی اور شہر جا نا نہ پڑے ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کے بجٹ میں اضا فے کے حوا لے سے وزیر اعلیٰ سندھ سے با ت کروں گا اور انشاء اللہ جلد اس کے بجٹ میں اضافہ ہو جا ئے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستانی ڈویلپمنٹ فنڈ کے لئے ملے ہیں،موجودہ حکومت کا کوئی سکینڈل نہیں،خورشید شاہ ایسی مزید اچھی خبریں سننے کیلئے تیار رہیں۔اتوار کو خورشید شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی رینٹل پاور،این آئی سی ایل،پاکستان اسٹیل اور پنجاب بینک سکینڈل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے پر تحفہ دیا ہے،چین پاکستان میں35ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے،جامشورو بجلی گھر کے لئے 100ملین ڈالر قرض دیا جارہاہے،ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کیلئے ملے ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا ہماری کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے،ہمارے بھائی خورشید شاہ ایسی مزید اچھی خبریں سننے کیلئے تیار رہیں۔