بھارت ، لوک سبھا انتخابات خواجہ سراؤں کو پہلی بار ووٹ کا حق دے دیا گیا ، انتخابات میں 114 ملین رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پیر 17 مارچ 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) بھارت میں سولہویں لوک سبھا انتخابات‘ نئے رائے دہندگان انتخابی عمل کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ بھارتی الیکشن کمیشن نے خواجہ سراؤں کو پہلی بار ووٹ کا حق دے رکھا ہے۔ انتخابات میں 114 ملین رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔

18 سے 19 سال کے رائے دہندگان میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد 23 ملین ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق گذشتہ کے مقابلے میں اب 100 ملین ووٹر زیادہ ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی بھی انتخابات میں سرفہرست ہوگی۔ اس کے لیڈر اروند کیچریوال ہیں۔ ملک کا پلاننگ کمیشن غربت کی مد کو 28 اور 32 روپے طے کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ طرز عمل درست نہیں ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس اور بی جے پی سمیت 23 پارٹیاں مدمقابل ہوں گی۔ عام آدمی پارٹی میں زیادہ تر نوجوان طبقہ جارہا ہے۔ خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی بڑی پارٹیوں کو عوام کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔