ایندھن کے پمپ میں خطرناک نقص ، جاپانی ہنڈا کمپنی امریکہ سے 9لاکھ گاڑیاں واپس لائے گی

پیر 17 مارچ 2014 07:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)جاپان کی کارساز کمپنی ہنڈا امریکہ میں ایندھن کے پمپ میں نقص کی وجہ سے 9لاکھ کے قریب اپنی گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے،اس نقص کی وجہ سے آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔ہنڈا نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کیلئے اپنے نوٹس میں کہا کہ اس نقص کی وجہ سے کسی شخص کے زخمی ہونے یا آگ لگنے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے ،جو کہ فیول پمپ سٹرینر کور میں کریک کی وجہ سے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ہنڈا کا کہنا ہے کہ یہ کریکس اس وقت پیدا ہوئے جب ایسیڈک کیمیکل اور درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرمائش پیدا ہوتی ہے،اس سے ایندھن کی خوشبو پھیلنے یا ایندھن لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کا خطرہ ہے۔کمپنی گاڑیوں کے مالکان کو نوٹس دے رہی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ رواں موسم گرما تک پارٹس دستیاب نہیں ہوں گے اور دوسرا نوٹیفکیشن اس وقت جاری کیا جائے گا جب گاڑیوں کو دوبارہ سے ٹھیک کردیاجائے گا۔کوئی بھی گاڑی، جس میں لیکج کا مسئلہ پیش آئے گا اسے فوری طور پر پیش کیا جائے گا۔واپس بلائی جانے والی گاڑیوں کا اطلاق 2005ء سے2010ء ماڈل کی 886815ہنڈا اوڈیسے گاڑیوں پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :