اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت آ ج ہوگی، تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

پیر 17 مارچ 2014 07:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء) اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت آج ( پیر کو )سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ نیب کی جانب سے توقیر صادق کی ضمانت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کا امکان ،تفصیلات کے مطابق آج پیر کو سپریم کورٹ میں اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت ہوگی جہاں عدالت عظمی کے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے سابق چیئرمین اوگرا کی درخواست ضمانت کے خلاف دائر درخواست بھی سماعت کیس کے دوران ٹیک اپ کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے نیب نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی اسلام آباد ہائی کورٹ منظور ہونے والی درخواست ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوگرا عمل درآمد کیس، اوگرا کرپشن کیس اور سابق چیئرمین اوگرا (توقیر صادق) تقرری کیس کے فیصلوں تک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر کے اسے پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جبکہ اوگرا کرپشن اورسابق چیئرمین اوگرا تقرری کے خلاف کیسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔