پنجاب حکومت نے نرسوں کے 3سالہ کنٹریکٹ لیٹرجاری کردیئے ،لیٹرپر3سال بعدمستقل کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی،نرسیں دودھڑوں میں تقسیم ،دھرناختم کرنے یانہ کرنے کے معاملے پرالجھ پڑیں، ہاتھاپائی

پیر 17 مارچ 2014 07:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء)پنجاب حکومت نے نرسوں کے 3سالہ کنٹریکٹ لیٹرجاری کردیئے ،لیٹرپر3سال بعدمستقل کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی ،نرسیں دودھڑوں میں تقسیم ہوگئیں ،دھرناختم کرنے یانہ کرنے کے معاملے پرالجھ پڑیں ہاتھاپائی بھی ہوئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتوارکے روزپنجاب حکومت نے مال روڈپردھرنادینے والی نرسوں کو3سالہ کنٹریکٹ کے لیٹرجاری کئے جن میں انہیں تین سال بعدمستقل کرنے کی تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی اس موقع پرنرسوں نے مطالبہ کیاکہ دھرنے میں موجودمینجمنٹ سے تعلق رکھنے والی نرسوں کوبھی لیٹرجاری کئے جائیں اورحکومت نے انہیں لیٹرجاری کرنے کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ ایک دوروزتک انہیں بھی لیٹرمل جائیں گے اس دوران دھرنے میں موجودملتان سے تعلق رکھنے والی ایک نرس رضیہ بے ہوش ہوئی جسے طبی امدادکے لئے گنگارام ہسپتال منتقل کیاگیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں رات کے وقت نرسوں نے دھرناجاری رکھنے یااسے ختم کرنے کے معاملے پربات چیت شروع کی تووہاں دوگروپ بن گئے جن میں ایک گروپ دھرناختم کرنے کاحامی اوردوسرااس کے مخالف تھااسی بحث مباحثے کے دوران نرسیں ایک دوسرے سے الجھ پڑیں اورایک دوسرے سے ہاتھاپائی کی دھرناختم کرنے کی مخالف نرسوں کاکہناہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرناجاری رکھاجائے گادوسری جانب ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے بھی نرسوں کی حمایت کااعلان کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :