پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عا ئد ‘مانیٹرنگ کی بھی ہدایت

پیر 17 مارچ 2014 07:27

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء ) پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی طرف سے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی پر سختی سے عملدرامد کا حکم دیتے ہوئے مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ ایسی کالعدم تنظیموں جن پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے کو کسی بھی طرح چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی‘ ذرائع کے مطابق یہ اقدام تھرپار کر میں ہونے والے واقعہ کے بعد اس کی آڑ میں چندہ اکٹھا کرنے والی کالعدم تنظیموں کے امکان کے بعد چندہ اکٹھاکرنے کے عمل کو مانیٹر کرنے اور کالعدم تنظیموں پر عائد پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں تمام صوبوں میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے‘ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :