پانچویں ورلڈ ٹی 20 کپ کا آغاز، بنگلہ دیش اور نیپال نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،میزبان ٹیم نے افغانستا ن کو نو وکٹوں سے ، نیپال نے ہانگ کانگ کو 80رنزسے شکست دیدی،پاکستان پہلا وارم اپ میچ آج نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا

پیر 17 مارچ 2014 07:24

ڈھاکہ،چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مارچ۔2014ء )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پانچویں عالمی ٹی20 ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا ،بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو افغان بلے باز ناکام رہے۔

ا فغانستان کو میچ کی پہلی ہی گیند پر اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب محمد شہزاد مشرفِ مرتضی کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ کے لیے نجیب ترکئی اور گلبدین نائب کے درمیان 36 رنز کی شراکت ہوئی۔تاہم اس موقع پر افغانستان کو یکے بعد دیگرے تین وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

پہلے شکیب الحسن نے گلبدین اور نجیب کو لگاتار دو گیندوں پر آوٴٹ کیا اور پھر اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر نوروز منگل رن آوٴٹ ہوگئے۔

کپتان محمد نبی آوٴٹ ہونے والے پانچویں افغان بلے باز تھے جو تین رنز ہی بنا سکے اور عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔بعد میں آنے والے افغان بلے بازوں میں سے کوئی بھی وکٹ پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور پوری ٹیم 18ویں اوور میں صرف 72 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین، عبدالرزاق نے دو جبکہ فرہاد رضا، مشرفی مرتضیٰ اور محمود اللہ نے ایک، ایک وکٹ لی ہے۔

جواب میں بنگلہ دیشی بلے بازوں نے آغاز سے جارحانہ انداز اپنایا اور مقررہ ہدف 12ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اوپنر انعام الحق 44 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ آوٴٹ ہونے والے واحد بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال تھے جو 21 رنز بنا کر سمیع اللہ شنواری کی وکٹ بنے۔ا اس میچ میں بنگلہ دیشی فیلڈروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فغانستان کی ٹیم تیسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لے رہی ہے اور حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد اس ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کی دلچسپی بڑھ گئی تھی۔ دریں اثناء ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راوٴنڈ کے دوسرے میچ میں نیپال نے چٹاکانگ کو80رنزسے شکست دیدی ،بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ ٹی ٹونٹی کے لوالیفائنگ راوٴنڈکے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 8وکٹوں کے نقصان پر149رنزبنائے نیپال کے ماہ 48اورہارس ہڈ41رنزکے ساتھ نمایاں رہے چٹاگانگ کے صہیب امجدنے 3،ندیم احمدنے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا،150رنزکے تعاقب میں چٹاگانگ کی ٹیم 69رنزپرڈھیرہوگئی چٹاگانگ کے بابرحیات20وقاص برکت18،چیپ حسین 13رنزکے ساتھ نمایاں رہے ،نیپال کے ریگمی اورگوچن نے تین ،تین سومیال کامی نے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیامیچ میں بہترین کارکردگی پر ایس پی گوچن کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔

جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان پہلا وارم اپ میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں احمد شہزاد کو آرام دینے کامشورہ دیا گیا ہے۔ وارم اپ میچ میں کامران اکمل اورشرجیل خان اننگزکاآغازکرینگے۔

متعلقہ عنوان :