وزیراعظم نے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس آج طلب کرلیا،چاروں وزرائے اعلیٰ ، وزیرداخلہ ،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے

منگل 18 مارچ 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے آج بروز منگل کو قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں قومی سلامتی سمیت اہم امور پر غور ہوگا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزیرداخلہ شریک ہوں گے،آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شرکت کریں گے۔