13ماہی گیروں کی گرفتا ری ، بھارت کے نائب ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلبی ،سخت احتجاج ریکارڈ ، فوری ماہی گیروں کی رہائی کامطالبہ ،ا یسے اقدامات سے تعلقات کوبہتربنانے کیلئے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہونگے،دفترخارجہ کا بیان

منگل 18 مارچ 2014 06:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)پاکستان نے بھارت کے نائب ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے پاکستانی حدودسے 13ماہی گیروں کوگرفتارکرنے پرسخت احتجاج کرتے ہوئے تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے فوری طورپرماہی گیروں کی رہائی کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ ایسے اقدامات سے تعلقات کوبہتربنانے کیلئے کی جانیوالی کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کی جانب سے پیرکوجاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے دفترخارجہ کے ڈائریکٹرجنرل ساوٴتھ ایشیانے انڈیشن ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کیااورانہیں 15مارچ کوبھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کوپاکستانی سمندری حدودکجرکریک کے مقام سے گرفتارکرنے پراحتجاج کیااوراپنی تشویش سے آگاہ کیااورفوری طورپرماہی گیروں کورہاکرنے کامطالبہ کیاگیا۔

دفترخارجہ نے اس واقعے پراپنی تشویش سے آگاہ کیاکہ اس سے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے تعلقات کوبہترکرنے کیلئے اٹھائے جانیو الے مثبت اقدامات پربھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :