چودھری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

منگل 18 مارچ 2014 06:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مارچ۔2014ء)مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت عوام کے میل جول سے ہی تلخیاں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔لاہور میں بھارتی اداکار رضا مراد سے ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ امیتابھ بچن کو انہوں نے دعوت نامہ بھجواء دیا ہے۔

پاکستان آنے پر وہ ان کے مہمان ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فنکار سرحد کے دونوں اطراف کے عوام میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر کرسکتے ہیں۔بھارتی اداکار رضا مراد نے پاکستانی عوام کے خلوص اور جذبات کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی دوستی بس کو بے بس نہیں ہو چائیے۔ فنکار سرحدوں کی قید سے آزاد اور امن کے سفیر کہلاتے ہیں۔

دونوں ممالک کو جنگ کا تصور ختم کرکے بحالی امن اور دوستی کو پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کرنے چائیں۔رضا مراد اور انکی اہلیہ نے پاکستانی گارمینٹس اور کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی میل ملاپ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :